انڈین ویلز(اے پی پی) راجر فیڈرر اور بورنا کورک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں فیڈرر نے جنوبی کورین کھلاڑی ہیون چنگ کو ہرایا۔
سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔