انڈین ویلز(بی این پی ) جرمنی کے سابق ورلڈ نمبر ٹو پلیئر ٹامی ہاس نے پریباس اوپن میں شرکت کے بعد پروفیشنل ٹینس سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔اپنے قریبی دوست راجر فیڈرر کی کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا کے ہیون چنگ کیخلاف کامیابی کے بعد انہوں نے جذباتی انداز میں کھیل سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔