Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے خلاف امریکا کا اہم اقدام

    By Daily Khabrainاگست 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو 30 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد جاری کریں گے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرنوریٹ کا کہنا تھا کہ اس امداد میں سے 29 کروڑ 5 لاکھ ڈالر اس خطے میں سیکیورٹی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس فنڈنگ کی مدد سے بنگلہ دیش، انڈونیشیا، منگولیا، نیپال، فلپائن، سری لنکا، ویت نام اور بحر الکاہل کے جزائر میں مختلف ’منصوبوں‘ کو پورا کیا جائے گا۔سنگاپور میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے بحیرہ جنوبی چین میں بیجنگ کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور خطے میں قوانین کی بنیاد پر امن قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔چین اور امریکا کے درمیان جاری حالیہ تجارتی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو غیر منصفانہ تجارتی نظام ورثے میں ملا ہے جہاں چین تجارتی سطح پر امریکی ملازمین اور کمپنیوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک روا نہیں رکھتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس غیر منصفانہ پالیسی کو ’درست‘ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ امریکا، چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ انڈو پیسیفک خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔حال ہی میں امریکی کانگریس کے دونوں چیمبرز نے ایک دفاعی بل منظور کیا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیتا ہے کہ وہ خطے میں چینی اثر و رسوخ کے خلاف بھارت کے ساتھ اپنے دفاعی تعلقات مضبوط کرے۔مذکورہ بل زور دیا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ شراکت داری سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان اسٹریٹجک، آپریشنل اور ٹیکٹیکل تعاون کو فعال بنائے گی۔بل میں کہا گیا کہ امریکا کو کثیر الجہتی فریم ورک کے ذریعے سیکیورٹی اہداف حاصل کرنے کی جانب بڑھنا چاہیے، جس میں امریکا، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کے مابین خطے میں سیکیورٹی کو فروغ دینے اور مشترکہ اقدار اور مفادات کا دفاع کرنے کے لیے چار فریقی مذاکرات شامل ہیں۔امریکی دفاعی بل ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوجی مداخلت کی سہولیات کو بہتر بنانے، معلومات کے تبادلے اور موزوں ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے ’اہم دفاعی پارٹنر‘ کے عہدے کو نافذ کرنے کے لیے اضافی اقدامات اٹھائے۔مذکورہ بل کے سینیٹ ورڑن میں ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ خلیج فارس، بحر ہند، مغربی بحرالکاہل میں بھارت اور امریکا کی اضافی مشترکہ جنگی مشقیں کی جائیں۔مذکورہ بل میں 2019 کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی امداد کو کم کرکے 15 کروڑ ڈالر کردیا گیا ہے جبکہ رواں برس یہ امداد 35 کروڑ ڈالر تھی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق

      برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور

      برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.