Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بدھ راہب کی شرمناک حرکتیں ،اہم عہدے کا بھی لحاظ نہ کیا

    By Daily Khabrainاگست 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنکاک (ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں بدھ مذہب کے ایک سابق راہب کو متعدد جرائم کے ارتکاب میں 114 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ نوجوان راہب اس وقت مشہور ہوا تھا جب اس نے اپنے نجی طیارے اور پرتعیش زندگی کی ویڈیوز یوٹیوب پر شیئر کی تھیں۔ تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے بدھ مذہب کے ایک سابق راہب کو فراڈ، منی لانڈرنگ اور سائبر فراڈ کے متعدد جرائم میں مجرم قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ایک سو چودہ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس شخص پر کم عمر لڑکیوں سے جنسی روابط اختیار کرنے کے الزامات بھی ہیں۔سن 2013 میں یہ راہب اس وقت منظر عام پر آیا تھا جب اس نے اپنی پر تعیش زندگی کی ویڈیوز یوٹیوب پر شیئر کی تھیں۔ ایسی ویڈیوز میں اس بدھ راہب کو اپنے نجی طیارے میں مہنگے ترین برانڈز سے کپڑے، جوتے اور عینکیں پہنے ہوئے دیکھا گیا تھے۔ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد عام افراد نے اس کی ایسی پر تعیش زندگی اور اس کی تشہیر پر شدید تنقید کی تھی جس کے بعد بدھ راہبوں کی تنظیم نے اسے راہب کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔اسی برس تھائی لینڈ میں حکام نے اس شخص کے خلاف ایک چودہ سالہ لڑکی سے جنسی تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے تحقیق شروع کر دی تھی۔ تفتیش شروع ہونے کے بعد وہ تھائی لینڈ سے فرار ہو کر امریکہ چلا گیا تھا۔ متعدد جرائم میں مطلوب ہونے کے باعث جولائی سن 2017 میں امریکی حکام نے اسے گرفتار کر کے تھائی لینڈ کے حوالے کر دیا تھا۔تھائی لینڈ کے دفتر استغاثہ کے ایک اہلکار نے اسے دی جانے والی سزا کے حوالے سے بتایا، ”اس شخص نے خصوصی قوت کے حامل ہونے کا جھوٹا دعویٰ کر کے لوگوں کو اپنی جانب راغب کیا جو کہ ایک فراڈ تھا۔ علاوہ ازیں اس نے کئی مہنگی لگڑری گاڑیاں بھی خریدیں جو تھائی قوانین کے مطابق منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔“114 برس قید کی سزا سنائے جانے کے باوجود بدھ مذہب کا یہ سابق راہب بیس برس قید میں گزارے گا کیوں کہ ملکی قوانین کے تحت ایک ہی طرح کے جرائم میں متعدد بار سزا پانے والے کو زیادہ سے زیادہ بیس برس تک قید میں رکھا جا سکتا ہے۔تاہم ابھی اس راہب کے خلاف کم عمر لڑکی سے جنسی تعلقات استوار کرنے، بچوں کے اغوا اور ریپ کے مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ تھائی لینڈ کی عدالت ان مقدمات کا فیصلہ رواں برس اکتوبر کے مہینے میں سنائے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق

      برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور

      برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.