Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    34سالہ شامل وڑائچ مسلمان بھی،ہم جنس بھی،ایچ آئی وی پازیٹو بھی

    By Daily Khabrainاکتوبر 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مانچسٹر(ٹرینڈی نیوز)شامل وڑائچ کی عمر 34 برس ہے،وہ برطانوی شہر مانچسٹر میں روایتی پاکستانی گھرانے میں پیدا ہوا۔ 2013 میں پتہ چلا اسے ایچ آئی وی کا انفیکشن ہے،اب وہ لوگوں کو بتاتاہے بیک وقت مسلمان، ہم جنس پرست، اور ایچ آئی وی کا مریض ہونے کا کیا مطلب ہے؟وہ کہتاہے مجھے آٓج تک اپنی طرح کا کوئی شخص نہیں ملا، میں انتہائی تنہا تھا، اب جا کر کہیں میری زندگی میں وہ موقع آیا ہے ،جب میں فخر سے بتا سکتا ہوں میں کون ہوں؟ میں برطانوی پاکستانی اور مسلمان ہوں، ہم جنس پرست ہوں اور ایچ آئی وی میں مبتلا ہوں۔بی بی سی کے مطابق شامل کوایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تواس کی زندگی بدل کر رہ گئی۔اس کاکہناہے مجھے شدید شرم اور پچھتاوے کا احساس ہوا،ایچ آئی وی کو ہم جنس پرستوں کی بیماری سمجھا جاتا ہے۔ ایشیائی برادری میں تصور ہے یہ گناہ آلود کام ہے۔ میں نے ہم جنس پرستی کے خلاف نفرت کو اپنے اندر سمو لیا۔ میں نے سوچامیرے ساتھ یہی ہونا چاہیے تھا،شاید یہی میری قسمت میں لکھا تھا،میں جلد مر جاوں گا اور سیدھا جہنم میں جاﺅں گا۔مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب تشخیص کے بعد کلینک سے باہر آ رہاتھاتوں کسی اور ٹیسٹ کے لیے کلینک گیا تھاجب باہر نکلا تو ایچ آئی وی کا مریض تھا اور میری دنیا تلپٹ ہوتی نظر آ رہی تھی۔کلینک میں ایک ماہر نے 40 منٹ تک میری کونسلنگ کی لیکن میں اس کی بات نہیں سن رہاتھا۔میں نے یہ راز دو سال تک چھپا کر رکھا،اس دوران خودکشی کا بھی سوچا۔اب وڑائچ جنسی تعلیم کے کلینک میں کام کرتاہے،اس کا کام ٹیرنس ہگنز ٹرسٹ کی جانب سے لوگوں کو آگاہی دینا ہے۔حال ہی میں وڑائچ نے اپنے والدین کو اپنی بیماری کا بتایا،میری ماں نے ہمدردی کی، انھوں نے اردو میں کہاتم جو بھی گھر میں لاﺅ گے، میں تمھاری ماں ہونے کے ناطے تمھاری مدد کروں گی۔مجھے ڈر تھا وہ بہت سوال کریں گی، یہ میرے لیے موت کی طرح تھا لیکن انھوں نے محبت دی۔میرے بڑے بھائی اور بھابھی نے بھی ساتھ دیا۔ سب سے مشکل کام باپ سے بات کرنا تھا۔ میں نے ان سے ہارڈویئر سٹور میں بات کی،ہم ڈرل مشینیں دیکھ رہے تھے اور میں ہمت جوڑ رہا تھا،میں نے سوچا، یہ عوامی جگہ ہے، مجھے یہاں بات کرنا چاہیے، وہ مجھ پر چیخ چلا نہیں سکیں گے یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے وہ دکان سے ہتھوڑا اٹھا کر میرے سر پر دے ماریں، میرے ذہن میں عجیب و غریب خیالات گردش کر رہے تھے لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا،انہوں نے بھی میرا ساتھ دیا۔تاہم خاندان کے سبھی لوگ اس قدر سمجھ دار نہیں تھے۔ ان کے کزن نے جب سنا تو فورا ًکہا، اوہ، یہ تو غلط بات ہے۔وڑائچ کے مطابق میں اس کے ردِعمل سے پریشان نہیں ہوا، میں نے صرف اتنا کہامیں نے خود ہم جنس پرست ہونا اختیار نہیں کیا،میں پیدا ہی ایسے ہوا تھا۔لوگوں کو اپنے بارے میں بتا دینے کے بعد اب اس کا مشن ایشیائی برادری کو آگہی دینا ہے کہ جنسی کلینک زبردست کام کر رہے ہیں لیکن ایشیائی لوگوں کے لیے ان کے دروازے سے داخل ہونا جدوجہد سے کم نہیں۔ایشیائی سوچتے ہیں،اگر میری ماں نے دیکھ لیا تو کیا ہو گا؟ اگر اسے انٹرنیٹ پرپتہ چل گیا توکیا ہو گا؟

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق

      برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور

      برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.