Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 145 کشمیریوں کی شہادت ، امریکہ کا تحقیقات کا مطالبہ

    By Daily Khabrainمارچ 18, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    army in kashmir
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف عالمی سطح پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے 2016سے 2018تک 145بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، جولائی 2016سے اگست 2017میں 17 کشمیری پیلٹس گن سے شہید ہوئے، رت کا کالا قانون صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی چلتا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے بغیر کسی کیس کے کشمیریوں کو 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا جاتا ہے، بھارتی فوج اور پولیس قیدیوں کے اہلخانہ سے رشوت بھی لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر امریکہ نے بھی رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کی بنی ہوئی 2018کی رپورٹ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ امریکہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے 2016سے 2018تک 145بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا، جولائی 2016سے اگست 2017میں 17 کشمیری پیلٹس گن سے شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں قومی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے پیلٹس گن کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز سے 6ہزار 2سو 21افراد زخمی ہوئے۔ بھارت کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا بھی رپورٹ میں ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کا کالا قانون صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی چلتا ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بغیر کسی کیس کے کشمیریوں کو 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا جاتا ہے اور اہلِ خانہ کو ملنے تک نہیں دیا جاتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2016سے اگست 2017تک ایک ہزار سے زائد افراد کالے قانون کے تحت جیلوں میں قید ہیں، جن میں آدھے سے زیادہ کشمیر کے سیاستدان ہیں۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے قانون کو برقرار رکھنے کے نام پر کسی بھی بے گناہ شہری کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری مزاہمتی تحریک کو مقامی حمایت حاصل ہے، جولائی 2016سے فروری 2017کے درمیان 51افراد شہید اور 9ہزار سے زائد زخمی ہوئے جب کہ سال 2018 میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے 6 سو سے زائد درخواستیں جمع کرائیں گئی تھیں۔ امریکی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات دینے میں ناکام رہی ہے جب کہ بھارتی فوج اور پولیس قیدیوں کے اہلخانہ سے رشوت بھی لیتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.