Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میٹھے مشروبات اور پھلوں کے ’خالص رس‘ بھی کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں

    By Daily Khabrainجولائی 13, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیرس: (ویب ڈیسک)ایک نئے مطالعے سے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ 100 فیصد پھلوں کے جوس پینے والوں کے لیے بھی پریشان کن ہیں۔سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ میٹھے مشروبات (سافٹ ڈرنک اور شربت) اور جوس (چینی ملائے بغیر) پیتے ہیں تو ان کا باقاعدہ استعمال کئی اقسام کے کینسر کی وجہ بن سکتا ہے۔ ان میں سرِ فہرست نارنجی کا رس ہے لیکن دوسرے پھلوں کے جوس بھی شامل ہیں۔اس سے قبل میٹھے شربت اور سافٹ ڈرنکس کے درمیان تعلق دریافت ہوا ہے جن میں موٹاپا، امراضِ قلب اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سرِ فہرست ہے۔ بعض چوہوں پر تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سافٹ ڈرنک میں موجود شکر کئی اقسام کے کینسر کو بھی بڑھاوا دیتی ہے یا پھر اس کی رسولیوں کو بڑھاتی ہیں۔یونیورسٹی آف سوبورن، پیرس کے سائنسداں ڈاکٹر ایلوئے چیزیلاس اور ان کے ساتھیوں نے یہ تحقیق کی ہے۔ انہوں نے اوسط 42 برس کے 101257 خواتین و مرد کا جائزہ یا اور ان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ ان سے سافٹ ڈرنک، فروٹ ڈرنکس، 100 فیصد فروٹ جوس، میٹھے دودھ اور انرجی ڈرنکس پینے کی عادات کا پوچھا گیا۔آن لائن سوالات کا یہ سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہا اور مسلسل 9 برس تک ان سے سوالات کئے گئے۔ اس دوران شرکا سے آنتوں، چھاتی اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرات یا اس کے متعلق پوچھا گیا۔اس دوران 693 خواتین کو چھاتی کا سرطان، 291 کو پروسٹیٹ اور 166 شرکا کو آنتوں کا سرطان لاحق ہوگیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر روزانہ 100 ملی لیٹر میٹھا مشروب پیا جائے تو تمام تر سرطان کا خطرہ 18 فیصد اور بالخصوص چھاتی کے سرطان کا خطرہ 22 فیصد بڑھ جاتا ہے۔اس کے بعد خالص پھلوں کے رس پر علیحدہ سے تحقیق کی گئی۔ اس سے بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھنے کے اشارے ملے ہیں جبکہ خالص رس سے پروسٹیٹ اور آنتوں کے کینسر کا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا۔ اس کے برخلاف چینی سے پاک ڈائٹ ڈرنکس سے کینسر کا کوئی خطرہ سامنے نہیں آیا۔لیکن ماہرین نے اس تحقیق کے نتائج اخذ کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط کا دعویٰ کرتے ہوئے اس تحقیق کی کمزوریوں اور حدود پر بھی بحث کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کی تحقیق حاصل شدہ حتمی نتائج کی تائید کرتی ہے لیکن اس میں شامل لوگ فرانس کی پوری آبادی کو ظاہر نہیں کرتے۔ ان کا خیال ہے کہ چینی سے بھرپور مشروبات کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں اور عوام ان کے استعمال کو محدود ہی رکھیں تو بہتر ہوگا۔

    !

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.