Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں فیصلہ آج

    By Daily Khabrainنومبر 16, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کودرخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے نواز شریف کی ضمانت منظور ہو چکی، وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل سے نہیں نکالا، عدالت نے نام ای سی ایل سے نکالنے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔عدالت نے استفسار کہ کیا وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا؟ جس پر وکیل نے کہا وفاقی حکومت نے کمنٹس جمع کرا دیئے ہیں۔ عدالت نے کہا جواب کی ایک کاپی درخواستگزار کے وکیل کو بھی دے دیں، جواب پڑھنے کیلئے وقت لینا چاہتے ہیں تو لے سکتے ہیں۔وفاقی حکومت کا جواب 9 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا کہ ای سی ایل قانوں کے سیکشن 3 کے تحت وفاقی حکومت کسی بھی قسم کی شرائط رکھ سکتی ہے، نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنے کی درخواست پر شرائط قانون کے تحت طے کیں، لاہور ہائیکورٹ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں۔جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کی یہ درخواست بھی وہیں بھیجی جائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزا معطل کی کالعدم قرار نہیں دی، عدالت نواز شریف کی درخواست خارج کرے، نواز شریف کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں۔وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے، نواز شریف کا نام نیب کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی جانب سے نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر عدالتی فیصلوں کی کاپیاں لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی گئیں اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا کیس سننے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھی ہے، ایسے کئی فیصلے موجود جو ہمارے موقف کی تائید کرتے ہیں۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مثال موجود ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا مشرف کیس کا نواز شریف کیس سے تعلق نہیں ہے۔ پرویز مشرف کیس میں وہ سزایافتہ نہیں تھے۔ پھر آپ کیسے اس کیس کا حوالہ دے سکتے ہیں۔ وکیل امجد پرویز نے کہا ایان علی کا نام بھی بغیرشرائط ای سی ایل سے نکالا گیا۔شریف خاندان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اتفاق یہ ہے کہ فیصلہ جو بہت سی ہائیکورٹ میں برقرار رکھا گیا وہ پرویز مشرف کیس ہے۔ عدالتی فیصلوں میں نظیر موجود ہے کہ کراچی کے رہائشی کا لاہور ہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ ہی صرف اس کیس کی سماعت کر سکتی ہے تو پھر ہر شہری کو وہیں جانا پڑے گا جو وہاں کا کیس ہوگا۔ حکومت کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب 45 اور نیب کا جواب 4 صفحات پر مشتمل ہے۔حکومت نے اپنے جواب میں شہبازشریف کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہےکہ نواز شریف کے خلاف مختلف عدالتوں میں کیسز زیر سماعت ہیں، ان کا نام نیب کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔حکومت نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے اور شہبازشریف کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مثال موجود ہے، ماڈل ایان علی کا نام بھی ای سی ایل سے نکالا گیا۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کیسے سمجھتے ہیں کہ اس کیس میں مشرف کیس کی مثال دی جاسکتی ہے ،آپ کا درخواست گزار تو سزا یافتہ ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کے نمائندے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ یہ درخواست کیسے قابل سماعت نہیں ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہر کیس کو اس کے حالات کے مطابق دیکھا جائے گا، احتساب عدالت کے جج نے سزا دی اور اس کیخلاف اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔حکومت نے اپنے جواب میں استدعا کی ہےکہ نواز شریف سزا یافتہ ہیں اس لیے انہیں بغیر سیکیورٹی بانڈز کے اجازت نہیں دی جا سکتی لہٰذا سیکیورٹی بانڈ کی شرط کو لاگو رکھا جائے اور عدالت اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ درخواست قابل سماعت ہے اور اس کی مزید سماعت ہفتے کو پھر ہوگی۔ صبح ساڑھے 11 بجے درخواست پر سماعت شروع ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.