واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ نائٹ وژن آلات کی تیاری اور کوبرا ہیلی کاپٹرز میں تنصیب کا معاہدہ لوک ہیڈ مارٹن کو دیا گیا ہے،2022 میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔پینٹاگون کی طرف سے جاری اعلامئے میں کہاگیا ہے کہ اس معاہدے کی اصل مالیت 29ارب 77کروڑ روپے ہے جس میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مزید بہتری ، تجربات اور کوبرا ہیلی کاپٹرز میں اس کی تنصیب بھی شامل ہے۔یہ نظام رات میں کارروائیوں اور دن میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور علاقے کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔ٹارگٹ سائٹ سسٹم اے ایچ ، ون زی کوبرا ہیلی کاپٹرز میں استعمال کیا جائےگا جو امریکی میرین کور اور پاکستان کے زیر استعمال ہے۔پاکستان مجموعی مالیت کا 20فیصد امریکا کو ادا کرےگا۔پینٹاگون کا کہنا ہے لوک ہیڈ مارٹن کمپنی ٹارگٹ سائٹ سسٹم فلوریڈا میں تیار کرکے 2022تک امریکی بحریہ اور پاکستان کے حوالے کرےگی۔اس سے پہلے جنوری میں امریکہ نے اسی نظام کی پاکستان کو فراہمی کےلئے لوک ہیڈ مارٹن سے ڈیڑھ ارب روپے کا ایک اور معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ٹارگٹ سائٹ سسٹم کی پاکستان کو فراہمی اگلے سال دسمبر میں کی جائےگی۔
پاکستان کا امریکہ سے تاریخ ساز دفاعی معاہدہ، مودی سرکار کی نیندیں اڑ گئیں

