وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی جانب سے لاہور موٹر وے پر دن میں خاتون کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے لاہور موٹروے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ھناؤنی حرکت کرنے والے سیاہ کردار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔