کراچی میںشیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل پر بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چھ افراد زخمی ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اس ضمن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ آئی جی سندھ کا واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یاد رہے کہ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے متعدد شہری زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈنے جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق دھماکےمیں بال بیرنگ بھی استعمال ہوئے ہیں۔
