کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے صحت سے متعلق خیریت دریافت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے لیے بلاول بھٹو نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اس دوران چیئرمین پی پی نے مسلم لیگ(ن) کے صدر سے طبیعت سے متعلق پوچھا اور جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کیں۔بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کے دوران شہباز شریف کی صحت سے متعلق فکرمندی ظاہر کی اور جلد صحت یاب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔