Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • شاہد آفریدی کا مرحوم افغان کرکٹر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خفیہ عدالتیں قائم …. ججز کی شناخت نہیں ہو سکے گی

    By Daily Khabrainجنوری 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حال ہی میں ختم کی جانےوالی فوجی عدالتوں کو نئی زندگی دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیاسی اتفاق رائے کے حصول میں ناکامی کی صورت میں حکومت دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کیلئے خفیہ ججز اور پراسیکیوٹرز کے ساتھ عدالتیں قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایسی عدالتوں کے قیام کی تجویز ہے۔ تاکہ دہشت گردی مقدمات کے بلا خوف وخطر تیزی سے فیصلے کئے جا سکیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی اس تجویز میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ایسی عدالتوں کے ججز اور پراسیکیوٹرز کی شناخت راز میں رہے گی۔ تجویز کے مطابق یہ عدالتیں موجودہ انسداد دہشت گردی عدالتوں اور حال ہی میں اپنی میعاد مکمل کرنے والے پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ 2014ءکو ضم کرکے قائم کی جائیں گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جب تک دہشت گردی مقدمات کی سماعت میں ملوث ججز اور پراسیکیوٹرز کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جاتا، دہشت گردی میں ملوث ملزمان کے مقدمات کی سرعت کے ساتھ منصفانہ سماعت نہیں ہو سکتی۔ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم فوجی عدالتوں کی دو سالہ میعاد گزشتہ 7 جنوری کو مکمل ہو گئی۔ دسمبر 2014 ءمیں آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد جنوری 2015ءکے پہلے ہفتے میں فوجی عدالتوں کے قیام عمل میں آیا تھا۔ ابتداءمیں زیادہ تر سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہ تھیں‘ لیکن انہیں اسے کڑوہی گولی سمجھ کر قبول کرنا پڑا کیونکہ کریمنل جسٹس سسٹم دہشت گردوں پر مو¿ثر انداز میں مقدمات چلانے اور سزائیں دینے میں ناکام رہا۔ 21 ویں آئینی ترمیم کی میعاد مکمل ہوجانے کے بعد حکومت نے ایک اور آئینی ترمیم کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا‘ جس کے تحت فوجی عدالتوں کو ایک نئی زندگی دی جا سکے۔ سپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی پارلیمان میں نمائندگی رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کر چکے ہیں لیکن ان میں سے پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ایف) سمیت کچھ جماعتوں کے اپنے سنگین تحفظات ہیں۔ گوکہ سپیکر کو فوجی عدالتوں کے احیا کیلئے اتفاق رائے کی غرض سے 17جنوری کو ایک اور اجلاس کی توقع ہے۔ پیپلز پارٹی نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں فوجی عدالتوں تشکیل نو کی شدت سے مخالفت کا فیصلہ کیا۔ اخباری رپورٹس سے معلوم ہوتا ہےپیپلز پارٹی میں اندرون خانہ فوجی عدالتوں کے احیاءکی مخالفت پر اتفاق رائے ہے۔ حتیٰ کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے اپنے پارٹی رہنماﺅں کو پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کی بحالی کے خلاف سمیت مو¿قف اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نواز حکومت کے ایک وزیر سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اب بھی پرامید ہیں کہ پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جما عتیں وسیع تر عوامی مفاد میں فوجی عدالتوں کی بحالی پر رضا مند ہوجائیں گی۔ تاہم ناکامی کی صورت میں حکومت انسداد دہشت گردی ایکٹ اور پروٹیکشن آف پاکستان ایکٹ کو ضم کرکے نئے قانون کی اپنی تجویز کو آگے بڑھانا چاہتی ہے جس میں ججوں اور پراسیکیوٹرز کے نام۔۔۔ راز میں رہیں گے۔
    خفیہ کورٹس

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.