Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جنرل (ر ) راحیل شریف اگلے ہفتے خطاب کرینگے

    By Daily Khabrainجنوری 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اگلے ہفتے ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور سی پیک کے ترقیاتی مواقع اور دہشتگردی کے خلاف عالمی ایجنڈے کو درپیش سکیورٹی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔ سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف سعودی عرب کے دورے سے واپس آچکے ہیں اور اب ان کے اگلے دورے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق وہ17 سے20 جنوری تک ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے اور اس کے تین اجلاسوں سے خطاب کریںگے۔ یہ اجلاس سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہوگا جہاں سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف سی پیک کے ترقیاتی مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے۔ جبکہ سکیورٹی مسائل پر بھی خطاب کریں گے۔ وہ گلوبل سکیورٹی اجلاس میں ڈیجیٹل دور میں دہشتگردی اور محفوظ مستقبل، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف عالمی ایجنڈے کو درپیش سکیورٹی مسائل پر بھی خطاب کریں گے۔
    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب نمائندگی کا شاندار ریکارڈ رکھنے والے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ¾جہاں وہ دہشت گردی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔فورم میں پاکستانی وفد کی سربراہی وزیراعظم نواز شریف کریں گے ¾ اجلاس کی مشترکہ صدارت بینک آف امریکہ کے برائن ٹی موئنہان ¾پاکستان کیلئے آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے، ڈنمارک کی سابق وزیر اعظم ہیلے تھورننگ شمت، نیدر لینڈ کی مشہور کاروباری شخصیت فرانس وین ہوتن جبکہ امریکہ کی کاروباری اور سماجی خاتون میگ وٹمین کریں گے۔یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کی دعوت دی گئی اس سے قبل جنرل پرویز مشرف فورم سے خطاب کرچکے ہیں تاہم انہوں نے یہ خطاب سربراہ مملکت کی حیثیت سے کیا تھا۔اکنامک فورم کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف 17 جنوری کو ہونے والے ایونٹ کے دو سیشنز میں خطاب کریں گے۔ایک سیشن ’ڈیجیٹل دور میں دہشت گردی‘ میں القاعدہ، داعش اور بوکوحرام کے خلاف ’غیر منظم کوششوں‘، اور بین الاقوامی سیکیورٹی میں ذمہ دارانہ قیادت پر مباحثہ ہوگا اس سیشن میں ان طریقوں پر غور کیا جائے گا جس کی مدد سے اہداف کو نشانہ بنانے، اپنے وسائل کی نگرانی اور نقل و حرکت کو منظم کرنے کےلئے ڈیجیٹل نیٹ ورک کو استعمال کرنے والی دہشت گرد تنظیموں سے نمٹا جاسکے۔اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور انسدادِ دہشت گردی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جین بال لیبرڈے بھی اس سیشن میں شریک ہوں گے، جبکہ نائجیریا کے نائب صدر یامی اوسن باجو، سعودی شہزادے ترکی الفیصل السعود، یوروپول کے ڈائریکٹر روب وین رائٹ، آکسفرڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر لوئس رچرڈسن سیشن کی نظامت کے فرائض سرانجام دیں گے۔گلوبل سیکیورٹی کونٹیکسٹ‘ کے نام سے ہونے والے دوسرے سیشن میں بین الاقوامی سیکیورٹی ایجنڈے میں تبدیلی کا باعث بننے والے نئے رجحانات اور بڑی تبدیلیوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔جنرل راحیل شریف کے علاوہ مقررین میں ہانگ کانگ کے فرسٹ ایسٹرن انوسٹمنٹ گروپ کے وکٹر چو، جرمنی کے وزیر دفاع ارسلا وون ڈیر لیان اور سعودی شہزادہ ترکی الفیصل السعود شامل ہوں گے، سیشن کی نظامت برطانیہ کے چیتھم ہاوس کے رابن نبلیٹ کریں گے۔ڈیوس اجلاس میں ’ایشیا میں نئے سیکیورٹی فریم ورک‘، ’عالمی سیکیورٹی رسک‘، ’امن کے لیے سرمایہ کاری‘، ’جنگ کا مستقبل‘ اور جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون کو جاری رکھنے جیسے معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔پاکستانی شرکاءمیں وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ، مشرف زیدی اور عارف نقوی شامل ہیں۔اجلاس میں ہونے والے 300 سے زائد سیشنز میں 100 ممالک سے ڈھائی ہزار سے زائد شرکاءحصہ لیں گے ¾چینی صدر شی جن پنگ بھی اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی معاشی مسائل کے حل کےلئے چینی تجاویز پیش کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.