کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کورنگی 4 میں بچے کی پُر اسرار موت سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ ذرائع کیمطابق پولیو کی ٹیم جب گھر پہنچی تو بچہ سو رہا تھا ۔ جبکہ پولیو کے قطرے بھی بچے کو سوتے ہی کو پلائے گئے ۔پولیو کے قطرے پیتے ہی بچے کے منہ سے جھگ نکلنے لگی ۔ اُسی وقت بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ ہسپتال میں مردہ حالت میں لایا گیا ہے ۔