Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا
    • عامر خان کے خلاف نفرت انگیز اعلان، 5 کروڑ روپے انعام کی پیشکش
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان نے ”نوازشریف “ کو بڑی پیشکش کردی

    By Daily Khabrainجنوری 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    imran
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قصور (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر قطری شہزادے کا خط جھوٹا ثابت ہوگیا تو وزیراعظم نواز شریف کی چھٹی ہوجائے گی، نواز شریف اب پانامہ کیس سے بچنے والے نہیں، نوازشریف اسمبلی میں آکر خود مجھ سے براہ راست بات کریں، دوسروں کو آگے نہ کریں خود اسمبلی میں آکر جواب دیں، نواز شریف پاکستان میں کرپشن کے بادشاہ ہیں، پارلیمنٹ میں آکر بحث کریں پتہ لگ جائے گا جمہوریت کیا ہوتی ہے، شریف برادران نے اقتدار کے 12 سالوں میں 30 فیکٹریاں بنالیں جبکہ اقتدار میں آنے سے پہلے ان کی صرف ایک فیکٹری تھی، چار وزرائ اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ لندن فلیٹس 1993میں لیے گئے، اگرمریم نواز لندن فلیٹس کی مالکن نکلیں تب بھی نوازشریف کی چھٹی ہوگی، پہلی بار سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی تلاشی لی جارہی ہے، ملک تبدیل ہورہا ہے، تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا، شوکت خانم پشاور چار ارب روپے میں بن گیا، شریف خاندان نے 12ارب کے اشتہارات دیدیے وہ خود لندن چیک اپ کیلئے چلے جاتے ہیںان کو شرم، حیا اور خوف تک نہیں کہ انہیں اللہ کے پاس بھی جانا ہے، لاہور کے جناح ہسپتال میں قصور کی زہرہ بی بی ٹھنڈے فرش پر لیٹی لیٹی مرگئی، کوئی دہشتگردی یا کوئی ایسی بیماری نہیں تھی کہ ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی۔ وہ اتوار کو قصور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اسمبلی میں آکر خود مجھ سے براہ راست بات کریں، دوسروں کو آگے نہ کریں خود اسمبلی میں آکر جواب دیں۔ دوسری طر انھوں نے کہا کہ ملک میں جنگ بھی نہیں تھی دور امن میں بھی ہسپتالوں میں مریض کو جگہ نہیں ملی‘ زہرہ بی بی کو جناح ہسپتال میں بستر نہ ملا وہ فرش پر انتقال کر گئی‘ زہرہ بی بی لاہور کے ہسپتالوں میں خوار ہوتی رہی مٹھی بھر لوگ اقتدار میں صرف پیسے بنانے کے لئے آتے ہیں۔ یہاں ہسپتال میں اور نہ ہی پینے کا صاف پانی موجود ہے کیا ملک میں کوئی جنگ کا عالم تھا جہاں ہسپتالوں میں رش تھا۔ بے حس حکمرانوں کو علم ہی نہیں ہے کہ ہسپتالوں کا کیا حال ہے۔ یہ لوگ تو اپنا طبی معائنہ کرانے بھی لندن جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایک بستر پر چار چار مریض پڑے ہوتے ہیں۔ دونوں بھائیوں کو کوئی خوف نہیں ہے۔ اقتدار میں آنے سے پہلے شریف خاندان کی ایک فیکٹری تھی اور اب 30 ہیں۔ میں ان شریفوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ کا پیٹ کب بھرے گا۔ 35 سال سے شریفوں نے پنجاب میں 6,6 دفعہ حکومت کی ہے۔ ایک اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہتا ہے اور دوسرے سے کوئی سوال کرو تو معصوم سی شکل بنا لیتا ہے۔ذرائع کیمطابق دوسری طرف عمران خان کی یہ پیشکش کہ نواز شریف مجھ سے اسمبلی میں براہ راست بات کریں ایک اہم ڈیل کی طرف اشارہ کر رہے ہیں ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.