Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ۔صدر ولادیمیر پوتن کا اجلاس سے خطاب
    • فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد برکس ممالک کی دو ریاستی کی حمایت
    • ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظوری دے دی تو نئے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم ہو گا مشیر وزیراعظم
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • حوثیوں کے اپنے مسائل سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں مسعودپزشکیان
    • مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا اذان جبار کے ساتھ نکاح ہوگیا
    • انصاف کی بر وقت فراہمی ضروری تمام ادارے ذمہ داریاں ادا کریں چیف جسٹس
    • حوثیوں نے گائیڈڈ ہتھیار تیار کرنے کیلئے کلاڈ کا استعمال کیا، برطانوی اخبار
    • ڈیل اسٹین نے محمد حفیظ کو اپنا پسندیدہ حریف قرار دے دیا
    • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
    • مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
    • ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
    • مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئندہ ہفتے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے، عمران خان

    By Khabrain Newsجون 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے سپر ٹیکس عائد کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹیکس سے مزید مہنگائی بڑھے گی، متعدد صنعتیں بند ہونا شروع ہو گئی ہیں، ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں پر امن جلسہ کریں گے، تمام بڑے شہروں کے کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے شہروں میں اگلے ہفتے کی رات کو جلسوں کا اہتمام کریں۔
    سابق وزیراعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپرٹیکس کی وجہ کارپوریٹ سیکٹر پر 40 فیصد ٹیکس ہو جائے گا، جو اس وقت بنگلہ دیش اور بھارت میں 25 فیصد ہے، سپر ٹیکس کی وجہ سے ہرچیزمہنگی ہوجائے گی، انڈسٹریزسے لوگوں نے مزدوروں کو نکالنا شروع کردیا ہے، سپرٹیکس لگنے سے کئی انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں، پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے میں حکومت رُکے گی نہیں کیونکہ پٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ ڈیزل کی قیمت کا سب سے زیادہ اثر کسانوں پر پڑے گا۔
    انہوں نے کہا کہ سیلری لینے والوں کو پہلے ایک لاکھ تک چھوٹ دی گئی تھی، اب سلیب کو پچاس ہزار روپے تک لے آئے ہیں، ایک لاکھ تنخواہ لینے والے کا ٹیکس دُگنا کر دیا ہے، ہماری حکومت نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا تھا، ہماری حکومت جولوگ ٹیکس دے رہے تھے ان پر بوجھ نہیں ڈالا، چارکروڑ30لاکھ گھرانے جوٹیکس نہیں دے رہے تھے ان کوٹیکس نیٹ میں شامل کیا۔ مشکل کا شکارتنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھادیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم کے نام پربہت خطرناک چیزہوئی، انہوں نے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے، واضح ہوگیا ان کی معیشت کوٹھیک کرنے کی کوئی تیاری نہیں تھی، ہماری حکومت میں مہنگائی کا بڑا شورکرتے تھے، واضح ہوگیا یہ مہنگائی ٹھیک کرنے نہیں آئے تھے، پرویزمشرف نے ان کواین آراودیا تھا۔ پہلے کبھی نہیں سنا تھا عارضی بجٹ بھی ہوتا ہے، بجٹ سے پہلے ہی پٹرول، ڈیزل، بجلی کی قیمتیں بڑھادی گئی تھیں، انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ہے، پٹرول، ڈیزل،بجلی کی قیمتیں یہاں پر نہیں رکیں گیں، ابھی انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھانی ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پربھی مہنگائی ہے۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے انڈسٹریز پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا تھا، ہماری حکومت سے پہلے فیصل آباد انڈسٹریز بند اور ہماری حکومت میں مزدورنہیں مل رہے تھے، ہماری حکومت میں ٹیکسٹائل انڈسٹریزنے ترقی کی، اکنامک سروے میں سب کچھ لکھا ہے موجودہ حکومت نے جاری کیا، روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے، عدم اعتماد کے بعد آج ڈالر212 کے قریب پہنچ چکا ہے، روپیہ، سٹاک مارکیٹ گرا اور ریکارڈ مہنگائی ہوئی، بجٹ کے بعد سارا بوجھ تنخواہ دارطبقے پر پڑے گا، ورلڈبینک کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے دوران ہماری حکومت نے سب سے زیادہ روزگاردیا۔
    عمران خان نے کہا کہ نیب ترامیم کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، ہمیں عدلیہ پر پورا اعتماد ہے وہ ظلم نہیں ہونے دے گی، اگریہ کامیاب ہو گئے تو پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، نیب ترامیم یہ پاکستان کی تباہی کرنے جا رہے ہیں، نیب ترامیم صرف اورصرف اس ملک کی تباہی ہے، نیب ترامیم میں انہوں نے بڑے ڈاکوؤں کو چھوٹ دیدی ہے، نیب ترامیم کے بعد صرف چھوٹے چور پکڑے جائیں گے، نئے قانون کے مطابق اگر کوئی چوری کا پیسہ اپنے بچوں کے نام پر پراپرٹی خریدے گا تو اس قانون کے مطابق کوئی نہیں پوچھ سکتا، فالودے والے، پاپڑ والے کیسز میں یہ سارے پاک ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کا انصاف، احتساب کے نظام کی قبر کھود دی۔
    انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی ہے، ان کی بیرون ملک پراپرٹی کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 1700 ارب ہر سال غریب ملکوں سے آف شورکمپنیوں میں جاتا ہے، انہی پیسوں کے ذریعے خریدے گئے مے فیئرفلیٹس میں نوازشریف رہتا ہے۔ لندن کمپنی کی مالکہ مریم نوازہیں، لندن میں چار مہنگے فلیٹس خریدے گئے، نیب ترامیم کے بعد اب ان فلیٹس کا نہیں پوچھا جائے گا۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کی 15 ہزار تنخواہ اور اچانک 15 ارب اکاؤنٹس میں آگئے، نیب ترامیم کے بعد اب جس پر الزام ہے اس کو نہیں بلکہ نیب کو ثابت کرنا پڑے گا، نئے قانون کے بعد اب وائٹ کالر کرائم کو پکڑنا ناممکن ہو جائے گا، پاکستان کا نظام پہلے ہی ایسا ہے ان لوگوں کو پکڑنا اور سزا دینا مشکل ہے، نئے قانون کے بعد اب ان کو پکڑنا ناممکن ہو گا، ملک کی تباہی چھوٹے چوروں نہیں بڑے چوروں کی وجہ سے ہوتی ہے، انہوں نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے چوری کے دروازے کھول دیئے ہیں، اب کسی طاقتور کو نہیں پکڑا جاسکتا، انہوں نے قانون کو 1990ء سے شروع کیا ہے، نئے قانون کے تحت اب جن سے نیب نے پیسہ اکٹھا کیا تو وہ عدالت جا کر کہیں گے ہمارا پیسہ واپس کرو، یہ چورملک میں 30سال سے چوری کررہے تھے، پہلے انہوں نے این آر او ون لیا اب این آراوٹو لیا، اگریہ کامیاب ہوگئے تو پاکستان بنانا ری پبلک بن جائے گا۔
    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ایک طرف غریب پر ٹیکس، دوسری طرف 30 سال سے لوٹنے والوں کا 1100 ارب معاف کر دیا گیا ہے، 1100ارب قوم کا پیسہ تھا انہوں نے اپنے آپ کو چھوٹ دی، ساری قوم سے آنے والی نسلوں کے اپیل کر رہا ہوں، یہ احتجاج کرنے کا وقت ہے، 25 مئی کوجس طرح ظلم کیا ایسا ظلم مارشل لا دور میں بھی نہیں دیکھا، سوشل میڈیا ایکٹوئسٹ اورصحافیوں کو ڈرایا جارہا ہے، آپ نے اس خوف کے بت کو توڑنا ہے، اگرآپ نے خوف کا بت نہ توڑا تومہنگائی اورچوری بڑھتی جائے گی۔
    عمران خان نے کہا کہ 17سال بعد سب سے زیادہ ہماری حکومت کی گروتھ ریٹ تھی، عالمی اداروں نے کہا پاکستان ایک فلاحی ریاست بننے جا رہا تھا، ہماری حکومت نے دس ڈیمز بنانے کا فیصلہ کیا، آج ہماری حکومت اوران کے 2 ماہ کا موازنہ کر لیں، جن صحافیوں کوڈرایا جارہا ہے ان کو سلام پیش کرتا ہوں، میڈیا اونرز کو بھی سلام پیش کرتا ہوں حق اور سچ پر کھڑے ہیں، میڈیا سے کہتا ہوں سٹینڈ لینے کا وقت آگیا ہے۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے کی شام پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ ہوگا، راولپنڈی،اسلام آباد کے لوگ پریڈ گراؤنڈ میں شرکت کریں گے، ہفتے کی رات کو باقی شہروں پشاور، لاہور، کراچی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر شہریوں کو کہتا ہوں پر امن احتجاج کریں، میرے لیے نہیں اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے پرامن احتجاج میں شرکت کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.