Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس: پی ٹی آئی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    By Khabrain Newsدسمبر 20, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس پر پاکستان تحریک انصاف کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
    تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان اور الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈی جی لاء نے کمیشن میں اپنے دلائل دئیے، وزیر دفاع خواجہ آصف بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
    وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے دلائل میں کہا کہ فنڈنگ ضبط ہونے کا نوٹس پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے رول 6 کے تحت دیا گیا لیکن قانون کے مطابق نوٹس الیکشن کمیشن نے جاری کرنا ہوتا ہے، تحریک انصاف کو نوٹس سیکریٹری نے جاری کیا ہے، کہیں لکھا بھی نہیں کہ کمیشن کے حکم پر کیا گیا۔
    انور منصور نے کہا کہ کمیشن کی ہدایت پر بھی شوکاز نوٹس نہیں بھیجا جا سکتا، قانون واضح ہے کہ نوٹس الیکشن کمیشن نے ہی جاری کرنا ہوتا جبکہ الیکشن کمیشن کا مطلب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران ہیں۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ نوٹس سیکریٹری بھی جاری کرے تو فرق کیا پڑے گا؟ جس پر انور منصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے علاوہ کسی کو نوٹس جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں، سپریم کورٹ کے اس نقطے پر فیصلے موجود ہیں کہ کمیشن کا اختیار کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا۔
    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیا کابینہ کے فیصلوں پر وزراء کے دستخط ہوتے ہیں یا منٹس بنتے ہیں؟ وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ منٹس میں لکھا جاتا ہے کہ کس نے حمایت کی اور کس نے مخالفت، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کابینہ کا سیکریٹری رہا ہوں، منٹس میں یہ نہیں لکھا جاتا۔ انور منصور نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کے فیصلہ سے آگاہ کر سکتا ہے خود فیصلہ نہیں دے سکتا۔
    تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں گواہان پیش کرنے کی بھی درخواست دیدی۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ گواہان کو طلب کرکے جرح کرنا چاہتے ہیں، سکروٹنی کمیٹی اور بینک افسران کو طلب کرکے جرح کریں گے، قانون کے مطابق سماعت کے بغیر شوکاز نوٹس پر فیصلہ نہیں ہو سکتا، شوکاز نوٹس پر کارروائی کیلئے تمام چیزیں ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں اس لیے شفاف ٹرائل کا آئینی حق دیا جائے۔
    ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کمیشن نوٹس پر سماعت ہی کر رہا ہے جبکہ مبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ٹرائل تو مکمل ہوچکا ہے اب صرف عملدرآمد ہو رہا۔ انور منصور نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر فیصلہ الگ اور فنڈنگ ضبطگی کی کارروائی الگ ہیں، اعلیٰ عدلیہ قرار دے چکی ٹرائل کا آغاز ہوتا ہی شوکاز کے بعد ہے۔
    ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آئی پھر اس پر سماعت بھی ہوتی رہی، کیا ضروری ہے کہ اب دوبارہ سے سماعت ہو؟ انور منصور نے کہا کہ سکروٹنی کے وقت کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں ہوا تھا۔
    چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا سکروٹنی کمیٹی بننے سے پہلے بھی سماعت نہیں ہوتی رہی؟ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی 2018 میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ آپ کے مطابق سکروٹنی کمیٹی عدالت نے بنائی کمیشن کا اپنا فیصلہ نہیں تھا؟
    انور منصور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تمام جماعتوں کی سکروٹنی کرنے کے احکامات دیے تھے اور سکروٹنی کارروئی مکمل ہونے کے بعد ہی شوکاز جاری ہوا ہے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے کیونکہ فنڈنگ کیس میں سزا ہوسکتی ہے اس لیے فوجداری کیس ہی سمجھا جائے گا، سیاسی جماعت کی فنڈنگ ضبط ہونا بھی ایک سزا ہی ہے۔
    ممبر بلوچستان نے استفسار کیا کہ کیا شوکاز نوٹس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نہیں ہے؟ انور منصور نے بتایا کہ عملدرآمد فیصلوں پر ہوتا ہے، کمیشن نے آرڈر دیا تھا حتمی فیصلہ نہیں۔ ممبر بلوچستان نے کہا کہ قانون کہتا ہے سماعت کے بعد فنڈنگ ضبط کرنے کی کارروائی ہوگی، سکروٹنی ہو گئی، شوکاز ہو گیا اب سماعت بھی ہو رہی ہے۔
    ایڈیشنل ڈی جی لاء نے دلائل میں کہا کہ فنڈنگ ضبطگی کیس میں شواہد ریکارڈ کرنے کی ضرورت نہیں، کبھی کہتے ہیں کمیشن عدالت نہیں کبھی کہتے ہیں عدالتی طریقہ کار اختیار کریں، تحریک انصاف نے تمام ممنوعہ فنڈنگ تسلیم کی ہے، تحریک انصاف کا اعتراض صرف بیرون ملک کمپنیوں کے قیام کے حوالے سے تھا۔
    انہوں نے بتایا کہ سکروٹنی کمیٹی کو کہیں سے بھی دستاویزات منگوا کر تصدیق کرنے کا اختیار تھا، پی ٹی آئی نے صرف بتانا ہے کہ اکاؤنٹس چھپائے یا نہیں، فنڈنگ کیوں نہ ضبط کی جائے، تحریک انصاف کے اعتراضات خارج کرتے ہوئے کمیشن کارروئی آگے بڑھائے۔
    انور منصور نے جواب الجواب میں کہا کہ کسی عدالت نے نہیں کہا کہ صرف دستاویزات پر فیصلہ کیا جائے، پہلے جو کارروئی ہوئی وہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پر تھی اور اب کارروائی شوکاز نوٹس پر ہے۔
    دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.