لاہور:(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی جانب سے سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا محاصرہ جاری ہے۔ پولیس کی بھاری نفری زمان پارک ، مال روڈ اور ٹھنڈی سڑک پر موجود ہے جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی زمان پارک پہنچ چکی ہے۔ خیال رہے کہ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں، تحریک انصاف کو حوالگی کیلئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہیں۔ عامر میر کے الٹی میٹم کے بعد پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے باہر پہنچ گئی تھی ۔ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے گھر کے باہر بھی موجود ہے ۔