Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • جنوبی فرانس میں شدید جنگلاتی آگ، سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، سپریم کورٹ اصلاحات بل کا فیصلہ جاری

    By Khabrain Newsدسمبر 27, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پریکٹس اینڈ پروسجیر ایکٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، آئین کے مطابق چیف جسٹس کو اکیلے ہی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسجیرایکٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے لکھا ہے۔

    تحریری حکم نامہ 22 صحفات پر مشتمل ہے۔

    سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے، باہمی احترام کا تقاضا ہے کہ سپریم کورٹ پارلیمان کے رائے کو اپنی رائے سے تبدیل نہ کرے، باہمی احترام کا تقاضا ہے پارلیمان کی رائےکو تبدیل نہ کیا جائے۔

    فیصلے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی نہیں، اس ایکٹ سے شفافیت اور انصاف تک رسائی میں مدد ملے گی۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دنیا بھر کے قوانین کے ساتھ شرعی تقاضا بھی ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے اٹھائے گئے دیگر نکات پر غور کرنا اکیڈمک بحث ہی ہوگی، آئین چیف جسٹس کو اکیلے ہی فیصلے کرنے کا کوئی اختیار نہیں دیتا، چیف جسٹس اور دو سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی سے عدلیہ زیادہ با اختیار ہوگی۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بننے سے پہلے ہی عدالت نے حکم امتناع جاری کر دیا، آئین سپریم کورٹ کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا، پارلیمنٹ سپریم کورٹ کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

    فیصلے کے مطابق چیف جسٹس کا ماسٹر آف روسٹرز ہونا آئین میں کہیں نہیں لکھا، جمہوریت کی بنیاد پر قائم آئین میں ماسٹر کا لفظ تضحیک آمیز ہے، ماسٹر کا لفظ غلامی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، جو آئین اور شرعی اصولوں کیخلاف ہے، شرعی اصول بھی ایک سے زائد افراد کے درمیان ہونے والے معاملے میں مشاورت لازمی قرار دیتے ہیں۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے اپنی رائے دوسروں پر مسلط کرنا دراصل دوسروں کو اہمیت نہ دینے کے مترادف ہے، عدلیہ کی ساکھ متاثر ہونے سے ملک اور عوام کو ہمیشہ نقصان ہوتا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ دیگر عدالتوں پر لاگو ہوتا ہے مگر خود سپریم کورٹ پر نہیں، سپریم کورٹ کے لارجر بنچ کے فیصلے کو چھوٹے بنچز کے فیصلوں پر فوقیت دی جاتی ہے۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئینی روایات کو قانون کی طرز پر لاگو نہیں کیا جا سکتا، اس قانون کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ پہلی سماعت پر ہو جانا چاہیے تھا، 8 رکنی بینچ نے پہلی سماعت حکم امتناع جاری کیا جب قانون بل کی شکل میں تھا۔

    فیصلے کے مطابق وکلا کی جانب سے گھنٹوں اس نکتے پر بحث کی گئی کہ عدلیہ کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے، وکلا کی جانب سے کہا گیا چیف جسٹس کا عہدہ بطور ماسٹر آف روسٹر غیرمتعلقہ ہو جائے گا، آئین سپریم کورٹ یا چیف جسٹس پاکستان کو لامحدود اختیارات نہیں دیتا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی

      پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی

      کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.