Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملک کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے’ کشمیر میں ژالہ باری موسلا دھار بارش کا امکان
    • ٹی 20 رینکنگ معاذ ٹاپ 50 میں شامل سلامن کی بھی بڑی چھلانگ
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور جلسے کے بعد تحریک انصاف کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی ہے، مریم اونگزیب

    By Khabrain Newsستمبر 22, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور: سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پورا دن لاہور میں تلاش کیا جارہا تھا جبکہ شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے تھے اور گنڈا پور جلسے میں نہیں پہنچ سکے، جلسے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ڈی جی پی آر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دی وہ تین سے چھ بجے کے درمیان ٹائم دیا گیا تھا، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں جیسی زبان استعمال کی تھی وہ سب کے سامنے ہے، جس طرح کی گفتگو انھوں نے اسلام آباد میں کی ایسے شخص کو ہم اپنے گھر میں نہ گھسنے دیتے مگر وزیراعلیٰ مریم نواز نے جلسے کی اجازت دی اور ہدایت کی کہ کوئی سڑک بند نہ کی جائے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور شہر کے تمام راستے کھلے ہوئے تھے پورا رنگ روڈ کھلا ہوا تھا، پینتیس سو کرسیاں جلسہ گاہ میں لگائی گئیں اور لاہور سے چند سو لوگ جلسے میں پہنچے جبکہ تحریک انصاف والے پرانی ویڈیو ٹویٹ کر کے مبارک بادیں دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تمام راستے کھلے ہوئے تھے ہر سڑک کھلی ہوئی تھی، مریم نواز نے بغیر کسی رکاوٹ کے ان کو آنے کی اجازت دی۔ مریم اونگزیب نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور آج آپ ٹائم پر لاہور کیوں نہیں پہنچے؟ جب ان کو پتہ لگ گیا کہ لوگ تو نکلے نہیں ہیں اپنی گاڑیوں کی سپیڈ آہستہ کرلی، کدھر گئے آپ نے جلسہ گاہ لاہور آنا تھا جبکہ آپ دو بجے خیبرپختونخوا سے روانہ ہوئے تو کیسے پہنچ سکتے تھے۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اگر آج آپ کو ٹھنڈ پڑگئی ہے تو آئیں اب مریم نواز کے ساتھ ترقی کا مقابلہ کریں، فیلڈ اسپتال ، ایئر ایمبولینس ، کسانوں کے ٹریکٹرز، سولر پروگرام ، سولر ٹیوب ویلز کی ٹیمز کا مقابلہ کریں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ دو سو ایم پی ایز اور ایم این ایز ہو دس دس بندے ہی لے آتے، پنجاب، لاہور اور پاکستان کی عوام نے انتشاری سیاست کو مسترد کردیا جس پر آج سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،  ہمیں عوام کو ریلیف کی سیاست کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اے کے 47 کے بٹ سے گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے کہ کسی جگہ کوئی فساد ہو مگر میں آج مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں انھوں نے تمام سیکیورٹی فراہم کی جلسہ کرنے کی اجازت دی۔ اس سب کے بعد تحریک انصاف کی سیاسی اوقات بھی سامنے آگئی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.