Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیمپئنز ٹرافی، بھارت سیکیورٹی جواز کے معاملے پر اپنے جال میں خود ہی پھنس گیا

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    انڈین کرکٹ بورڈ اور مودی سرکار کا پاکستان میں سیکیورٹی کا جواز اس بار نہیں چلے گا کیونکہ ابکی بار انڈین کرکٹ بورڈ سخت شکنجے میں پھنس چکا ہے۔

    ذرائع کےمطابق انڈین کرکٹ بورڈ کا پاکستان میں آکر نہ کھیلنے کا آئی سی سی کو ممکنہ جواب یہ ہوسکتا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بناپر حکومت ٹیم کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے رہی، لیکن اس بار انڈین بورڈ کایہ موقف اس کے اپنے گلے کا ہڈی بن سکتاہے۔

    ذرائع کےمطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے منظورہ کردہ ماسٹر سیکیورٹی پلان کی قبولیت  کے بعد اب بی سی سی آئی اور انڈین حکومت کے پاس ٹیم پاکستان نہ بحھوانے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز باقی نہیں ہے، اس موقف پر انڈیا کو  آئی سی سی بورڈ ممبران کی مخالفت اور تنقید کا سامناکرنا پڑسکتا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے  پی سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے ایک ماسٹرسکیورٹی پلان تیار کرکے آئی سی سی اور ٹرافی میں شریک تمام ممبر ممالک کو بھیجا تھا، اس ماسٹر سکیورٹی پلان کا ڈرافٹ دس اکتوبر کو بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی بھیجا گیاتھا۔

    بعد ازاں 21 اکتوبر تک آئی سی سی بورڈ اجلاس میں بھارت سمیت کسی ممبر ملک کی جانب سے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیاگیا، پھر یہ ماسٹر سیکیورٹی پلان آئی سی سی کے بورڈ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا جسے سب نے قبول کر کے اس پر اسٹمپ لگائی تھی۔

    حیران کن طور پر اجلاس میں موجود انڈین حکام نے بھی سیکیورٹی پلان پر انگلی نہیں اٹھائی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے معمول سے بڑھ کرسخت حفاظتی انتطامات کے تحت ہی تین بار انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جبکہ 2022ء میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان میں سیریز کھیل چکی ہے۔

     اس لیے بھارتی حکومت اور انڈین بورڈ اگر سیکیورٹی کو جواز بناکر پاکستان میں نہ آنے کا رونا روتے ہیں تو اس کے لیے اس بار ان کو کلین چٹ ملنا آسان نہیں ہوگا۔

    بھارت کو سیکیورٹی کے جواز پر آئی سی سی کے ساتھ بورڈ ممبران کی جانب سے سخت مزاحمت  کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ دیگر کرکٹ بورڈ باز پرس کرسکتے ہیں کہ 21 اکتوبر کو اجلاس میں آپ کی طرف سے کوئی بات نہیں کی گئی تو 9 نومبر تک پھر ایسا کیا ہوگیا جو آپ اپنی بات سے انکاری ہوگئے اور راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

    آئی سی سی حکام کے ساتھ بورڈ ممبران کی جانب سے انڈین بورڈ کے خلاف ایونٹ کی ناکام بنانے کی کوششوں پر سخت ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا

      جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘

      عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.