آئی سی سی نے آئندہ سال کے مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 14 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں کم رینکنگ والی تین ٹیموں کے لیے "سپر سیریز” مرحلہ شامل ہوگا، جس میں ایک ٹیم مرکزی مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی جبکہ دو ٹیمیں باہر ہو جائیں گی۔
مرکزی مرحلے میں 12 ٹیمیں شامل ہوں گی، جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں اور دونوں گروپس میں اگلی بہترین ٹیم سپر 7 مرحلے میں پہنچے گی، جہاں سے ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

