لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے موجودہ ملکی صورتحال خصوصاً نئے
صوبوں کے حوالے سے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)آئندہ چند دنوں میں پارٹیکی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے جا رہی ہے۔ اجلاس پارٹی صدر نواز شریف کی صدارت میں ہوگا جس میںملک کی مجموعی صورتحال خصوصاً نئے صوبوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے اس سے قبل پارٹی کو واضح ہدایت دے رکھی تھی کہ صوبوں کے حوالے سے کوئی رہنما میڈیا پر بات نہ کرے تاہم چند رہنمائوں کے حالیہ بیانات کے بعد پارٹی قیادت نے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں سینئر رہنما صوبوں کی صورتحال سے قیادت کو آگاہ کریں گے اور پارٹی لائن پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد اندرونی مشاورت کو مضبوط بنانا اور میڈیا پر منتشر پیغام دینے سے بچنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبے، نئے انتظامی یونٹس اور بین الصوبائی معاملات حساس ہیں، اس لیے ان پر عوامی بیان بازی سے گریز کیا جائے۔ چند رہنمائوں کے بیانات سامنے آنے کے بعد قیادت نے محسوس کیا کہ معاملہ پارٹی فورم پر طے ہونا چاہیے۔اجلاس میں صوبائی قیادت کی رپورٹ، موجودہ سیاسی صورتحال، نئے صوبوں سے متعلق اندرونی آرا ء اور آئندہ کے لائح عمل پر بات ہونے کا امکان ہے۔
بریکنگ نیوز
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
- پنجاب یونیورسٹی کو جاری منصوبے کے دوسرے پی سی ون کی منظوری مل گئی
- پنجاب کے تمام سکولوں کا 100 فیصد فزیکل معائنے کا فیصلہ
