(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت و آبادی نے ڈاکٹرز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے این او سیجاری کرنے کا عمل روک دیا، جس کے باعث تبادلوں کے
منتظر سینکڑوں ڈاکٹرز متاثر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں ڈاکٹرز کی متعدد آسامیاں خالی ہونے کے باوجود این او سی جاری کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کو ٹرانسفر یا پوسٹنگ کے لیے این او سی جاری نہ کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی ایم ایس یا سی ای او ہیلتھ نے این او سی جاری کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔محکمہ صحت کی افسر شاہی کے اس فیصلے پر ڈاکٹرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی پر پابندی کے باعث تبادلوں کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔
