Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
    • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
    • ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
    • حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    • تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
    • ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیویارک’ JFKائیرپورٹ سے مزمل احمد گرفتار،فراڈ کے الزاما ت

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک (سپیشل رپورٹر سے )ٹیکساس کے ٹیرنٹ کائونٹی میں بزرگ شہریوں کو مبینہ طور پر دھوکا دے کر ان کی جمع پونجی، سونا اور کرپٹو کرنسی ہتھیانے والے ایک بڑے فراڈ نیٹ ورک کے اہم ملزم کو نیویارک کےJFK ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا
    گیا۔ حکام کے مطابق مزمل احمد سعودی عرب جانے والی یک طرفہ (ون وے )پرواز کا انتظار کر رہے تھے، جب انہیں گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ نیو جرسی اس مبینہ نیٹ ورک کا ایک اہم آپریشنل مرکز تھا۔حکام کے مطابق اس کیس میں اب تک 40سے زائد افراد پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے، جبکہ ملک بھر میں 200سے زیادہ بزرگ متاثرین سامنے آئے ہیں اور مجموعی مالی نقصان 20 کروڑ ڈالر سے زائد بتایا گیا ہے۔مبینہ طور پر فراڈ کرنے والے افراد بزرگ شہریوں کو فون کرکے انہیں خوفزدہ کرتے تھے کہ ان کا بینک اکائونٹ، سوشل سکیورٹی نمبر یا ذاتی معلومات ہیک یا متاثر ہو گئی ہیں۔ اس کے بعد انہیں اپنی رقم نکالنے، سونے کی اینٹیں یا بٹ کوائن خریدنے اور بعض اوقات نقد رقم کسی مبینہ ایجنٹ کے حوالے کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق چوری کیا گیا سونا مختلف ذرائع سے ریفائنریوں اور زیورات کے کاروبار تک پہنچایا جاتا، جہاں اسے پگھلا کر دوسری شکل میں تبدیل کیا جاتا، جبکہ رقم کو شیل کمپنیوں کے ذریعے منتقل اور کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرکے بیرون ملک بھیجا جاتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک میں کال سینٹرز، رقم یا سونا وصول کرنے والے افراد اور دیگر سہولت کار شامل تھے۔ مزید برآں، نیویارک اور شکاگو کے ایئرپورٹس سے دو دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر کینیڈا جانے کی تیاری میں تھے۔حکام نے بزرگ شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو خبردار کیا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ فون کرکے سونا خریدنے، نقد رقم نکالنے یا کرپٹو کرنسی خرید کر محفوظ رکھنے کا نہیں کہتا۔ ایسی کال موصول ہونے پر فورا فون بند کریں اور متعلقہ ادارے سے براہِ راست رابطہ کریں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے

      سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

      سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.