کراچی(این این آئی) قطر سے ایل این جی لے کر کارگو شپ کراچی پہنچ گیا، جہاز میں 81 ہزار
936میٹرک ٹن ایل این جی موجود ہے۔ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد وارثی کے مطابق قطر سے ایل این جی کارگو لے کر آنے والا جہاز المرونا پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل این جی بردار جہاز پورٹ قاسم کے ٹرمینل ٹو پر لنگر انداز ہوگیا ہے، جہاں کارگو کی متعلقہ ٹرمینل پر منتقلی اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کی جائے گی۔
