اسلام آباد (این این آئی)ستمبر1965 کی جنگ کا دسواں روز،پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کو قربان
کیا۔تفصیلات کے مطابق جنگ کے10 ویں روز بریگیڈیئراحسن راشد شامی،میجرعلی عابد حسین اورکیپٹن محمد حمید اللہ نے جام شہادت نوش کیا، میجرشیخ مبارک علی،میجرشیخ ظہورالدین اورلیفٹیننٹ احمد منیر نے بھی دشمن کیخلاف مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔بریگیڈیئر احسن راشد شامی قصور سیکٹر میں آرمر ڈویژن کے ساتھ بطور آرٹلری کمانڈر تعینات تھے جو دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ بریگیڈیئراحسن راشد شامی10ستمبر کو بہادری سے دشمن کیعلاقے میں داخل ہوئے جہاں وہ مشین گن کی گولیوں کا برسٹ لگنے سے شہید ہوئے، بریگیڈیئر احسن راشد شامی شہید کو بہادری کے اعتراف میں بعد از شہادت ہلال جرات کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔میجرعلی عابد حسین 1965 کی جنگ میں قصور سیکٹر میں آرٹلری رجمنٹ کمانڈ کر رہے تھے، کرن سیکٹر میں دشمن کے مورچوں کی تباہی کا جائزہ لینے کے دوران فائرنگ سے میجر علی عابد حسین مادر وطن پر قربان ہو گئے۔
بریکنگ نیوز
- قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
