لاہور( این این آئی)ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے موجودہ ٹیکس نظام
میں بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں، ٹیکس شرحیںبڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے،ٹیکس نظام کو سادہ، شفاف اور کاروبار دوست بنائے بغیر معیشت کو دستاویزی بنانے کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اورجنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والے افراد اور کاروباری اداروں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے نئے ٹیکس دہندگان کو نظام میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کے نظام میں انسانی مداخلت کم کرکے ٹیکس معاملات کو زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل بنایا جائے تاکہ کرپشن اور غیرضروری ہراسانی کا خاتمہ ہو۔ ٹیکس ریٹرن، آڈٹ، ریفنڈ اور اپیل کے عمل کو آسان اور تیز بنایا جائے تاکہ کاروباری طبقے کا اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس پالیسی میں بار بار تبدیلیاں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کرتی ہیں اس لیے مستقل اور قابلِ پیش گوئی ٹیکس پالیسی ضروری ہے۔ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے تجویز دی کہ چھوٹے کاروبار اور نئے سرمایہ کاروں کے لیے آسان ٹیکس رجسٹریشن اور فائلنگ نظام متعارف کرایا جائے۔ ٹیکس چوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور بڑے نان فائلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے قومی خزانے کی آمدن میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ ٹیکس وصولی میں اضافہ معیشت پر اضافی بوجھ ڈالنے سے نہیں بلکہ وسیع ٹیکس بیس، بہتر انتظامی نظام اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد سے ممکن ہے۔
بریکنگ نیوز
- قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
