کراچی(این این آئی)کراچی میں محمد علی سوسائٹی میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی کے دوران گھریلو سامان جل کر خاکستر
ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے صبح شارع فیصل کے قریب محمد علی سوسائٹی میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کچھ دیر میں ہی آگ پر قابو پا لیا تاہم اس دوران گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق متاثرہ گھر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کا ہے اور آگ گھر کے اسٹور روم میں لگی تھی جس کے باعث اسٹور روم سے متصل واش روم بھی متاثرہوا۔ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔
بریکنگ نیوز
- قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
- میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
- ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
- ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
- حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
- تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
- ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
