Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
    • ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
    • بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
    • میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف
    • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے گھر میں آتشزدگی، گھریلو سامان جل کر خاکستر
    • ٹیکس بڑھانے کے بجائے ٹیکس بیس وسیع کیا جائے: ٹیکس ایڈوائزرز
    • حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ
    • تنازع فلسطین پر کمزور فریق کیساتھ کھڑے ہیں، جنھیں اسرائیل بیدخل کررہا ہے، برطانیہ
    • ایران جنگ پر ٹرمپ کو کوئی پچھتاوا نہیں انتخابات پر اثر کی بھی پروا نہیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میر رضا کیس: کرائم سین سے پوسٹ مارٹم تک سنگین غفلت، اہم شواہد ضائع ہونے کا انکشاف

    By Khabrain Newsستمبر 11, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    کراچی (این این آئی) میر رضا قتل کیس کی
    تحقیقات میں کرائم سین سے لے کر پوسٹ مارٹم تک مبینہ سنگین بے قاعدگیوں اور اہم شواہد ضائع ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ فارنزک ماہرین نے جائے وقوعہ پر مقررہ طریقہ کار پر عمل نہ کیے جانے اور پہلے و دوسرے پوسٹ مارٹم کے دوران بعض اہم نمونے نہ لیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔فارنزک ماہرین کے مطابق میر رضا کی لاش اٹھاتے وقت جائے وقوعہ کو مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کیا گیا اور لاش اٹھانے والے شخص نے دستانے بھی نہیں پہن رکھے تھے۔ ماہرین نے کہا کہ لاش ملنے کی جگہ کے گرد اس سے کہیں زیادہ رقبہ محفوظ کیا جانا چاہیے تھا تاکہ ممکنہ شواہد کے ضائع ہونے یا متاثر ہونے کے امکانات کم کیے جاسکتے۔ماہرین کے مطابق کرائم سین یونٹ کی بنیادی ذمہ داری صرف جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا نہیں بلکہ پورے واقعے کے مقام کو محفوظ، دستاویزی اور قابلِ قبول عدالتی شواہد کی شکل میں برقرار رکھنا ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیے لاش کو فوری طور پر منتقل کرنے کے بجائے جائے وقوعہ کی مکمل تصاویر اور ویڈیو بنانا، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد تلاش کرنا، کپڑوں اور گولی کے زخموں کی حالت محفوظ کرنا، خون کے ممکنہ شواہد کا جائزہ لینا اور کسی بھی چیز کو منتقل کرنے سے قبل اس کی اصل حالت اور مقام کو ریکارڈ کرنا ضروری ہوتا ہے۔سینئر فارنزک ماہرین کے مطابق میر رضا کے دائیں ہاتھ میں جی ایس آر کے شواہد موجود ہونے کی نشاندہی ہوئی، جبکہ سینے پر نیل کے نشانات اور دائیں ہتھیلی پر رگڑ کے آثار بھی موجود تھے، تاہم ان شواہد کا مکمل جائزہ لیے جانے کی ضرورت تھی۔ ماہرین نے دائیں ہاتھ پر ممکنہ طور پر کسی رسی یا دوسری چیز کے نشانات کی بھی نشاندہی کی ہے اور کہا ہے کہ حتمی رائے کے لیے ہاتھ کے دونوں اطراف کا تفصیلی معائنہ ضروری تھا۔لیبارٹری رپورٹ کے مطابق میر رضا کے خون میں بْوپی ویکین نامی مقامی بے ہوش کرنے والی دوا کے اجزا بھی پائے گئے ہیں۔فارنزک ماہرین نے مزید بتایا کہ گولی کے راستے کا تعین کرنے کے لیے لاش کا ایکسرے نہیں کیا گیا، حالانکہ ایسے معاملات میں یہ اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے

      سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

      سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.