لاہور (جنرل رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور میں ری چیکنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہونے کی ایک اور واضح مثال سامنے آئی ہے۔ طالبہ عافیہ نعیم رول نمبر169728 کی جانب سے جمع کروائی گئی ری چیکنگ درخواست پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں طالبہ کے پرچے میں 2نمبروں کا اضافہ ہو گیا۔ ری چیکنگ کے اس بالکل شفاف عمل کے باعث کسی دوسرے طالب علم کی پوزیشن متاثر نہیں ہوئی، بلکہ سائنس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد اب بڑھ کر دو ہو گئی ہے۔شفافیت اور میرٹ کی اس کامیابی پر چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر اسلام اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کی جانب سے طالبہ عافیہ نعیم کو میڈل سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے یہ کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے روشن ویژن کی عکاس ہے، جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود کی خصوصی ہدایات پر قائم کردہ تعلیمی پالیسیوں کے باعث تعلیمی نظام میں مکمل شفافیت اور حق داروں کو ان کا حق ملنا ممکن ہو رہا ہے۔
