کراچی (آئی این پی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے میں ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس372 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 884 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 3595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 36 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 441 رہی۔حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 1 اعشاریہ 2.26 ارب شیئرز کے سودے 103 ارب روپے میں طے ہوئے۔شیئر مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 22 ارب روپے سے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے ہو گئی۔
