لاہور(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما میاں حماد اظہر سے فیملی اور وکلا کی ملاقات کیلئے درخواست دائر، والدہ عشرت اظہر اور اہلیہ مریم حماد نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پولیس نے میاں حماد اظہر کو جسمانی ریمانڈ پر گرفتار کررکھا ہے، آئین کے تحت ملزم کو بنیادی اور آئینی حقوق حاصل ہے، دہشت گردی عدالت لاہور نے ہماری درخواست پولیس کو ارسال کی،دہشت گردی عدالت نے پولیس کو پولیس رولز کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی، استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، عدالت حماد اظہر سے فیملی کی ملاقات اور وکلا سے ملاقات کروانے کا حکم دے۔
