تربیلا غازی (نامہ نگار)میاں ڈھیری میں بارشوں سے نقصانات، حکومتی عدم توجہی پر تشویش، متاثرین بے یار و مددگار ہیں سید فرمان شاہ،،مسلم لیگ (ن) تحصیل غازی کے سینئر نائب صدر سید فرمان شاہ نے کہا ہے کہ میاں ڈھیری وی سی اور ملحقہ علاقوں میں شدید موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے باوجود صوبائی کومت اور مقامی سیاسی قیادت کی جانب سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے،قبرستانوں، مکانات اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا،جبکہ بارش سے دکانداروں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا،مگر تاحال کوئی مثر داد رسی نہیں ہوئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جرنلسٹس پریس کلب تربیلا غازی کے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے موقع پر میڈیا کے مقامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،سید فرمان شاہ نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران میاں ڈھیری وی سی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ بارش کے پانی سے قبرستانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا،انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں نے اپنی محدود وسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت نقصانات کی بحالی کی،جو متعلقہ اداروں کی فوری توجہ کے متقاضی تھے،انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث کاروباری مراکز اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،لیکن متاثرہ دکانداروں اور شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے کوئی مثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی،سید فرمان شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کروا کر نقصانات کا تخمینہ لگائیں اور متاثرین،خصوصا دکانداروں اور متاثرہ خاندانوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں،انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات کے دوران سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی مدد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کو ترجیح دی جانی چاہیے،مقامی آبادی کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے متعلقہ محکموں کو مربوط اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
