اولپنڈی(خصوصی رپورٹر) چکری روڈ چہان ڈیم شکار کھیلتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق چہان ڈیم میں شکار کھیلنے کے لیے جانے والے گاں ڈھوک بدھال روڈ سکھو موڑ ہجو کے رہائشی ممتاز ولد علی اختر، جو حال مقیم ڈھوک سیداں کمال آباد راولپنڈی کے رہائشی تھے، گزشتہ روز چکری روڈ پر واقع چاہان ڈیم میں مچھلی کا شکار کرتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال ممتاز کی لاش نہیں مل سکی۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گہرے پانی میں تلاش کا عمل جاری ہے۔
