راولپنڈی(سٹی رپورٹر)فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی، مجرم سلیمان کو 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا بھی سنائی گئی، واقعہ کا مقدمہ مارچ 2025 تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
