اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کے راستے روکنے کے لیے اٹک خورد چیک پوسٹ پر اسلام آباد سے کیل دار کنٹینرز پہنچا دیے گئے ، کے پی اور پنجاب کو ملانے والے اٹک پل پر بڑے کنٹینرز کھڑے کر دیے گئے اور سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق مزید کنٹینرز کی تنصیب بھی جاری اس کے علاوہ کے پی سے پنجاب اور اسلام آباد آنے والے راستوں پر بھی سکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے میں تیزی کر دی گئی ہے ، جی ٹی روڈ پر گزشتہ چا ر رو ز ستھرا پنجاب ورکرز سے ریت اور بجری کی بوریو ں کے بھروا نے کا عمل جا ری تھا اور اب کیل دار کنٹینرز بھی پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ تمام داخلی راستو ں کو بند کیا جا سکے ۔
