راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ، تھانہ دھمیال کے علاقے میں موٹرسائیکل کی مرمت کی مزدوری مانگنا ایک غریب مکینک کو مبینہ طور پر مہنگا پڑ گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنز میں تعینات کانسٹیبل مظہر نے اپنے بیٹے توصیف کے ہمراہ مبینہ طور پرموٹرسائیکل مکینک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ مکینک کا مقف ہے کہ وہ اپنی محنت کی مزدوری کا مطالبہ کر رہا تھا، جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کے بعد مقامی پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر اپنے ہی پیٹی بھائی کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،
