اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے گھی اور ککنگ آئل سیکٹر میں مبینہ ٹیکس چوری روکنے اور پوری صلاحیت کے مطابق ٹیکس وصولی یقینی بنانے کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی ہیں آئندہ ککنگ آئل اور گھی مینوفیکچررز سے اس مقررہ قیمت پر ٹیکس وصولی ہوگی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ سبزیوں اور حیوانی چکنائی و تیل، گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم قیمت پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریے (ایس پی آئی) کے تحت گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کی اوسط قومی ریٹیل قیمت میں سے 25 روپے فی کلو کم کرکے مقرر کی جائے گی تاہم 25 روپے فی کلو کی یہ رعایت صرف ان رجسٹرڈ افراد کو حاصل ہوگی جو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ اور پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔ نوٹیفکیشن کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کے برانڈز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں ڈالڈا، حبیب، صوفی، میزان، سویا سپریم اور ایوا شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قومی ریٹیل قیمت کے 100 فیصد کے برابر ہوگی۔ کیٹیگری بی میں من پسند، حبیب ہانڈی، سیزنز، کشمیر، کوثر، شاہ تاج، کسان، شفق اور سلطان شامل ہیں۔جن کی قیمت اوسط قیمت کے 93 فیصد کے برابر ہوگی، جبکہ کیٹیگری سی میں دیگر تمام برانڈز شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قیمت کے 85 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق اگست 2026 کے لیے پی بی ایس پورٹل پر 26 جولائی 2026 کو شائع شدہ قیمتوں کی بنیاد پر اوسط قیمت 613 روپے فی لیٹر/کلو بنتی ہے اس میں سے 25 روپے کم کرنے کے بعد کم از کم ریٹیل قیمت 588 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔ستمبر 2026 کے لیے کیٹیگری اے کی کم از کم قیمت 588 روپے، کیٹیگری بی کی 547 روپے جبکہ کیٹیگری سی کی 500 روپے فی لیٹر/کلو مقرر کی گئی ہے بعد کے مہینوں کے لیے ریٹیل قیمت کا تعین بھی اسی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- سہیل آفریدی کی لاہور امد پر دفعہ144 کی خلاف ورزی کارکنون کی گرفتاری کیا فیصلہ
- ڈیفنس سی پولیس نے 4 ون ویلرز گرفتار کر لئے
- وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کو مالی گنجائش سے مشروط کر دیا
- 3 سال بعد غزہ کے سکولوں میں پھرسے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں
- سفاک خاتون نے 17 سالہ حاملہ بیٹی کو پھانسی دے دی
- خیبرپختونخوا پولیس نے 27 ستمبر مارچ میں سرکاری اسلحہ لے جانے پر پابندی لگادی پشاور
- سی ایم یوتھ گیم صوبہ بھر میں بیک وقت اکتوبر تا نومبر منعقد کرانے کا فیصلہ
- پروموشنل شوٹ کے دوران انجری، راچن رویندرا بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر
- ایل ڈی اے افسران کی سرپرستی گرین ایریا میں اور گینک فارمز فیز ٹو بنانے کی نجازت
- ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
- ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
- بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
- لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
- پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
- اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
- آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
- بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
