بلقیس الفرج نے سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی Saudia میں پہلی خاتون پائلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے ایئربس A320 طیارے کے لیے اپنی تربیت اور کامیابی سے مکمل کرلی ہے۔
بلقیس الفرج نے اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کی قومی ایئرلائن میں پہلی خاتون پائلٹ بننے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی میں خاندان، تربیت دینے والے انسٹرکٹرز اور Saudia کے تعاون کو اہم قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق بلقیس الفرج Airbus A320 پر بطور فرسٹ آفیسر/سیکنڈ پائلٹ خدمات انجام دیں گی۔ ان کی تعیناتی کے ساتھ Saudia کی پروازوں کے آپریشن میں پہلی مرتبہ ایک خاتون پائلٹ شامل ہوئی ہے۔
یہ پیش رفت سعودی عرب کی ایوی ایشن انڈسٹری میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت کی ایک مثال کے طور پر سامنے آئی ہے۔
بلقیس الفرج سعودی ایئرلائن کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں

