Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون
    • مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • تھائی لینڈ’ شدید بارشیں’ سیلابی صورتحال ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • اینٹی کرپشن کا خوف پٹواری دفاتر سے غائب سائلین خوار
    • غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی واقعہ’اہم پیشرفت سامنے آگئی
    • پاک چین کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • وفاقی حکومت کیساتھ تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کا وفاق کے ساتھ اتحاد قائم ہے:سیدنویدقمر
    • این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث 70افراد گرفتار
    • نجی سکول میں 8سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات، چوکیدار اور پرنسپل گرفتار
    • درہ آدم خیل کوئلے کی کان اچانک بیٹھ جانے سے شانگلہ کے 3 کان کن جان بحق
    • حکومت نے واٹس ایپ کا ٹوڑ نکالنے کیلئے بھی کوششیں تیز کر دی
    • بنگلہ دیش میں پہلی بار خودمختار بانڈ فروخت کرنے کی تیاری شروع
    • دنیا بھر میں دریائوں کا عالمی دن منایا گیا
    • اسلام آباد سپیشل ڈیوٹی پر گئے پولیس اہلکاروں نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
    • گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 8 سالہ بچی شدید زخمی
    • میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن 2 اکتوبر کو منایا جائے گا
    • سکھیکی کے قریب لوڈر درخت سے ٹکراگیا،کنڈیکٹر جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی شہباز شریف

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں سیاحت کے فروغ کیلئے فعال اقدامات کر رہی ہے۔عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں شعبہ سیاحت سے وابستہ  افراد اور سیاحوں کے ذوقِ تحقیق و تجسس اور شوقِ سیر و سفر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت کے میدان میں دلکش قدرتی مناظر، قدیم تاریخی یادگاریں، تہذیبی ورثہ اور متنوع ثقافتی رنگ بنیادی محرکات کی حیثیت رکھتے ہیں، اللہ کے فضل سے پاکستان بے مثال قدرتی مناظر، شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثہ، تاریخی اور مذہبی مقامات کے ساتھ شعبہِ سیاحت میں روشن امکانات رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی سیاحت کے فروغ، سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور اس شعبہ سے وابستہ مقامی آبادی اور نوجوانوں کیلئے روزگار و ترقی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، حکومت پرعزم ہے کہ پاکستان کو ایک محفوظ، پرکشش اور مسابقتی سیاحتی مقام کے طور پر دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا معتدل موسم، پہاڑی علاقوں کی پرفضا آب و ہوا اور خوشگوار وادیاں عالمی سیاحت کو متوجہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کی دھرتی، وادی سندھ اور گندھارا سمیت ہزاروں سال قدیم تہذیبوں اور شاندار ثقافتی ورثے کی امین ہے، مذہبی سیاحت کے حوالے سے پاکستان سکھ مت، بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کیلئے تاریخی اور اہم مقدس مقامات کا مسکن ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سطح پر سیاحت کا فروغ، معاشی ترقی اور ممالک کے مابین اچھے روابط کا باعث ہے اور انفرادی سطح پر کثیر الجہتی ثقافتی رنگوں سے واقفیت دراصل انسانی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سیاحت و تفریح پر توجہ دراصل صحتمند ذہن اور خوش آئند ترجیحات کا مظہر ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کر دیا۔فلسطینی مشن کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ہونے والے مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے عالمی برادری کے سامنے غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی، بہتر مستقبل اور خوابوں کی تکمیل کا سوال اٹھایا۔شہباز شریف نے کہا تھا کہ گزشتہ سال ہند رجب نامی فلسطینی بچی نے دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی، ہند رجب نامی بچی کو اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے گولی مار دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں اور پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں جان گنوا دی، وفا عقیلہ کا اسکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا غزہ میں پیدا ہونے والا بچہ زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟۔
    شہباز شریف

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون

      مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان

      تھائی لینڈ’ شدید بارشیں’ سیلابی صورتحال ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.