اسلام آباد، لاہور (نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ
ن کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ لنڈے کا کالا کوٹ پہن لینے سے کوئی شخص وکیل نہیں بن جاتا، میرا ون پوائنٹ ایجنڈا صرف یہ ہے کہ جن پر سوال اٹھے ہیں وہ اپنی اصلی ڈگری دکھا دیں، ہم خود ان کے گھر مٹھائی لے کر جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وکلاء کی ڈگریوں اور بار کونسل کے الیکشنز کے تنازعہ پر اپنا سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی پر کیچڑ نہیں اچھالوں گا کیونکہ میری ایسی تربیت نہیں ہے اور نہ ہی میں اخلاق سے گری ہوئی کوئی بات کروں گا لیکن میری ایک ہی سادہ اور واضح شرط ہے کہ آپ بس اپنی تعلیمی و قانونی ڈگری دکھا دیں، اگر آپ ڈگری دکھا دیتے ہیں تو ہم آپ سے معافی بھی مانگیں گے، آپ کے گھر خوشی سے مٹھائی بھی لے کر آئیں گے اور آپ کو بری امام سرکار کے دربار لے جا کر عزت کے ساتھ چادر بھی چڑھائیں گے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وکلا برادری اور بار کی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لنڈے کا کالا کوٹ پہن کر گھومنے سے کوئی شخص قانون دان یا وکیل نہیں بن جاتا۔ ڈگری تو ہر صورت دکھانی ہی پڑے گی، اعظم نذیر تارڑ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ جو لوگ وکیل نہیں ہیں وہ بار کی سیاست سے دور رہیں، میرا بھی یہی چٹان جیسا موقف ہے کہ جن افراد کے پاس وکالت کی قانونی ڈگری موجود نہیں ہے، انہیں بار کے الیکشنز سے مکمل طور پر پرے اور دور رہنا چاہیے۔دریں اثناء کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ مجھے بیشک عدالت میں لے جانے کی دھمکیاں دیں ،مجھے پتہ ہے احسن بھون درخواست کا ایک پیرا ڈرافٹ نہیں کر سکتے ۔ ایک ویڈیو بیان میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ایک طرف آپ عدالت میں پیش ہوں اور دوسری طرف میں پیش ہوکر دکھائوں گا،آپ بھی اپنا کیس پیش کرنا میں بھی اپنے دلائل دوں گا۔ آپ دعویٰ کرنا جواب دعویٰ میں دوں گا۔وہ اور لوگ ہیں جن کو آپ نے ڈرا لیا ہو گا،لاہور کی ایک پروین بی بی اور ندیم کوآپ نے ڈر الیا تھا ۔ میں آپ کو کہتاہوںٹریفک کا قانون ہے لائسنس دکھانا ،آپ اتنے بڑے منصب پر بیٹھے ہوئے ہیں ڈگری دکھائیں ، ” مختیاریا گل ود ھ گئی اے”
کیپٹن ( ر) صفدر
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد لانگ مارچ معاملہ، پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے 900 سے زائد پی ٹی آئی رہنما اور کارکن گرفتار کرلیے
- پولیس کی کارروائیاں ،پتنگ سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- اسلام آباد میں لانگ مارچ، پنجاب پولیس کو کھانے اور پٹرول کی مد میں 40کروڑ روپے مل گئے
- دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ کے زیراہتمام 41ویں سالانہ سیرت النبی ۖ کانفرنس آج ہوگی
- اقوام متحدہ ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
- سیکورٹی خدشات زیارت کے جنگلات میں لگی آگ 3 روز بعد بھی بجھائی نہ جا سکی
- مستونگ میں قومی شاہراہ پر ہوٹل دھماکے سے تباہ’ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
- پنجاب میں ایچ آئی وی کے نئ رجسٹریشنز میں تشویشناک اضافہ گزشتہ سال سے 22فیصد زائد
- مریم نواز مختلیف شہروں میں نا قص صفائی پر برہم قصورفیصل آباد اوکاڑہ کے ایم ڈی عہدوں سے فارغ
- ایران کے منجمد اثاثے بحال پابندیاں ختم کرنیکی کوئی پیشکش نہیں کی ٹرمپ ہماری شرائط وضح ہیں تہران
- پاکستان سرمایہ کیلئے پر کشش شہباز شریف کی عالمی سرمایہ کاروں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت
- قابل قبول حل کیلئے مذکرات کے حامی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے عطا اللہ تارڑ
- کے پی بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے9 دہشت گرد ہلاک کئی ٹھکانے تباہ گولہ بارود برآمد
- سہیل آفریدی نا منظور فیصل کنڈی امیر مقام ضرورت پڑی تو بغاوت کروں گا سیہل آفریدی
- عراق سے امریکی افواج دو دہائیوں بعد مکمل طور پر نکل گئیں
- خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالات
- روس میں کروز میزائل لے جانے والا فوجی بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 6 ہلاک
- جلد پٹرولیم لیوی ختم ‘ پٹرول سستا کرائیں گے: حافظ نعیم الرحمن
- ڈیوٹی کی تبدیلی؛ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی 4 ساتھی اہلکاروں کو بھون ڈالا
- سعودیہ کے 24 گھنٹوں میں حوثیوں پر 38 فضائی’ ڈرون حملے
