لاہور ( ویب ڈیسک ) صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں 21اپریل سے یرغمال کارگو جہاز آنر 25اور عملے کی بازیابی کیلئے فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں 5یرغمالی مارے گئے جبکہ فورسز نے جہاز پر کنٹرول حاصل کرلیا۔صومالیہ ٹائمز کے مطابق پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس فورس بندریلا کے ساحل پر قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پلا کے جھنڈے والے آئل ٹینکر ایم ٹی آنر (آنر 25) کا مکمل قبضہ حاصل کرلیا ہے۔رپورٹ کے مطابق موغادیشو کے لیے 18,500 بیرل ایندھن لے جانے والے جہاز کو 21 اپریل 2026 کو قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا تھا۔صومالیہ ٹائمز کے مطابق انٹیلی جنس کی مدد سے آپریشن کیا گیا جس کے دوران قزاقوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور یرغمال عملے کے پانچ ارکان کو قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی، 1 بھارتی، میانماری اور انڈویشین شہری شامل ہے۔ پنٹ لینڈ کے ریاستی حکام نے تجارتی ٹینکر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ ابتدائی اطلاع ہے کہ قزاقوں کی فائرنگ سے عملے کے چار ارکان زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے دوران ہتھار ڈالنے سے انکار پر 9 قزاقوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قزاق
