امریکا نے برطانیہ کے RAF Fairford ایئربیس پر تعینات اپنے تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل کر دیے ہیں۔ پینٹاگون کے مطابق ایئربیس پر موجود تمام امریکی بمبار اپنے ہوم اسٹیشنز پر دوبارہ تعینات ہو گئے ہیں۔ یہ طیارے ایران کے خلاف امریکی حملوں میں استعمال کیے جا رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق RAF Fairford سے تقریباً 12 B-1 بمبار طیارے آپریٹ کر رہے تھے۔ یہ انخلا ایئربیس کے قریب مشتبہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں متعدد افراد کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔
برطانوی حکام نے واقعے میں ایرانی مداخلت کے شواہد ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم ایران نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔
برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل

