نیویارک (سپیشل رپورٹر سے)امریکہ بھر میں متعدد ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے ٹرک سڑکوں سے ہٹا کر ایک روزہ احتجاج کیا۔ ڈرائیوروں کے مطابقڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، انشورنس کے مہنگے اخراجات، کم فریٹ ریٹس اور بروکرز کے معاملات میں شفافیت نہ ہونے کی وجہ سے ٹرکنگ کا کاروبار مشکل ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق احتجاج میں زیادہ تعداد ان ڈرائیوروں کی تھی جو اپنے ٹرک خود چلاتے اور اپنے کاروبار کے مالک ہیں، جبکہ بعض چھوٹی ٹرکنگ کمپنیوں نے بھی اس دن کام بند رکھا۔ اس احتجاج کی مجموعی تعداد واضح نہیں، تاہم سوشل میڈیا پر موجود پوسٹس اور ڈرائیوروں کے انٹرویوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں اور ممکنہ طور پر ہزاروں ٹرک ڈرائیور اس میں شریک ہوئے۔یہ احتجاج کسی بڑی ٹریڈ یونین یا باقاعدہ تنظیم کی قیادت میں نہیں بلکہ ڈرائیوروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود منظم کیا۔ گزشتہ دو ہفتوں سے احتجاج کی کالز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں اور بعض ڈرائیوروں نے احتجاجی مواد اور مطالبات تیار کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کی مدد بھی حاصل کی۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ موجودہ اخراجات کے مقابلے میں انہیں مال برداری کے کم معاوضے مل رہے ہیں، جس سے خاص طور پر چھوٹے ٹرک مالکان کے لیے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ ایک ڈرائیور نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ڈیزل کی قیمت تقریبا 7 ڈالر فی گیلن تک پہنچ جانا ناقابل قبول ہے اور ٹرکنگ کا شعبہ رک جائے تو ملک کی سپلائی اور مال برداری کا نظام بھی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔امریکہ میں ٹرکنگ ملکی مال برداری کے نظام کا ایک انتہائی اہم حصہ ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ٹرک سالانہ تقریبا 10 ٹریلین ڈالر مالیت کا سامان منتقل کرتے ہیں اور وزن کے لحاظ سے ملک کی تقریبا 70 سے 71 فیصد اندرونِ ملک مال برداری ٹرکوں کے ذریعے ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک
- دسمبر میں عروج سے پہلے ایل نینو مزید شدت اختیار کرے گا: اقوام متحدہ کا انتباہ
- امریکہ بھر میں ٹرک ڈرائیوروں کا ایک روزہ احتجاج
- یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی تحقیقی نگرانی سخت کرنیکا فیصلہ
- پنجاب میں زرعی ٹیکس میں اضافہ کیخلاف درخواست پرعدالتی معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب طلب لاہور
- ڈاکٹر شیر افگن نیازی کی 14ویں برسی11اکتوبر کو منائی جائے گی
- فلسطین میں مظالم پر عالمی ضمیر کی مجرمانہ خاموشی انتہائی افسوسناک ‘جے یو آئی
- لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں چھٹا نمبر
- دربارداتا گنج بخش میں سرکاری کیش غیر ملکی کرنسی کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
- شیخوپورہ سی سی ڈی کے ساتھ مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک
- ہائیکورٹ نے کسٹمز کے رات گئے چھاپے غیرقانونی قرار دیدیئے
- پاکستان ‘ بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مقبوضہ کشمیر ہے: ٹیپو عثمان
- اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کی برسی پر فلسطینیوں کی یادگاریں تباہ کر دیں
- روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب
- برائلر گوشت، فارمی انڈوںکے نرخ مستحکم
- شاہدرہ میں نومولود بچی کیکپڑے میں لپٹی لاش برامد
- پاکستان کے قونصل جنرل دبئی حسین محمد ،پی سی ایم اے کے سابق چیئرمین ڈاکٹر وسیم سرور بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ میں پاکستان پویلین کا افتتاح کررہے ہیں۔
- نانا پاٹیکر نے ایک کروڑ معاوضہ مانگا، پروڈیوسر سے برتن بھی دھلوائے: پریش راول
- عدنان صدیقی نے تماشہ 5 کے فائنلسٹس کا اعلان کردیا
- ثابت کریں سٹیج کی کمائی کوحرام کہا’1 کروڑ انعام دوںگا: افتخار ٹھاکر
