تازہ تر ین

گوجرانوالہ کے جعلی پیر جنسی بلے بن گئے ، تہلکہ خیز انکشافات

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں پیری مریدی کے چکروں میں متعدد سنگین مقدمات میں ملوث شیر خوار بچوں کو زندہ درگور کرنے اور لڑکیوں کی عصمت زری جیسے واقعات میں اضافہ جنات نکالنے کے بہانے جوان لڑکوں کو جلتے ہوئے کوئلوں پر بٹھانے اور نوجوان لڑکیوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے پیری فقیری جیسے جعلی پیروں کے ڈیروں کو تالے اور ان کو گرفتار کرنے کا حکم دے رکھاہے مگر گوجرانوالہ انتظامیہ کی توجہ اس جانب تب مبذول ہوئی ہے جب کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہو جاتا چند ماہ قبل تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ کلر آبادی میں نوجوان اعظم نفسیاتی مریض تھا پیر نے کہا کہ اس کو جنات کا سایہ ہے پیر نے کوئلے منگوائے اور دھکتے کوئلوں پر نوجوان کو لٹا دیا پیر اور اس کے مریدوں نے لاکھ چیخوں پکار کے باوجود لڑکے کو زبردستی پکڑ رکھا جہاں تک کہ نوجوان کی حالت غیر ہونے پر فرار ہو گئے نوجوان ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اسی طرح کے متعدد واقعات لڑکیوں کے ساتھ بھی پیش آچکے ہیں پسند کی شادی کروانے کے چکر میں یہ جعلی پیر گھر کی جمع پونجی تو لے جاتے ہیں ساتھ ہی نوجوان لڑکیوں کی عزتوں کا جنازہ بھی نکال دیتے ہیں شہری مذہبی تنظیموں نے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس گھناﺅنے دھندے کو فوری بند کیا جائے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain