Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان
    • باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا
    • گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم
    • ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ
    • * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات
    • قانون شکنی کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: گورنر کے پی کے
    • فلائی دبئی ہائی جیکنگ، پائلٹ اسرائیلی ایئرپورٹ پر طیارہ ٹکرانا چاہتا تھا، یو اے ای
    • چکوال :کرولی میں جانوروں کی پراسرار بیماری نے سراٹھا لیا
    • کراچی، آٹزم سے متاثرہ بچوں کی مفت تعلیم اور تھراپی کا انتظام
    • پمز’ مریضوں کیلئے سہولتیں بڑھانے کا فیصلہ’ نئے شعبے’ خصوصی تعلیمی پروگرام شروع
    • اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے میں مزید تلخ انکشاف
    • کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں کے اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر زبیر موتی والا ،انجم نثار ، مرزا اختیار بیگ ،زکریہ عثمان ،حنیف گوہر ،یونس بشیر ،شیخ عمر ریحان ، فیصل معیز اور دیگر موجود ہیں
    • کراچی تباہ حال ،صنعتکاروں اور تاجروں نے شہر کو خطرناک قرار دیدیا
    • وزیراعلیٰ سندھ کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے
    • 5 اگست 2019کو کشمیر کی تقسیم سوچی سمجھی سازش تھیسردار عتیق احمد خان
    • مظفرآباد: وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی پاور ڈویلپمنٹ آف آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • گولڈ میڈلسٹ لائبہ اعجاز کی موت، ہارورڈ میں داخلے کا جھانسہ دینے کا الزام
    • 1965کے تحت 2023 تک کے زیر التوا 86 فیصد مقدمات کے فیصلے
    • لمز میں فضائی آلودگی کے اسباب اور پھیلا پر تحقیق کیلئے نیا مرکز قائم
    • دو مزید واقعات میں 8 سالہ معصوم بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیب کسی بھی وقت یہ کام کر سکتا ہے, طاہر القادری کا اہم انکشاف

    By Daily Khabrainاگست 21, 2017
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    tahirulqadri
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (وقائع نگار) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نیب کسی بھی وقت نوازشریف کو گرفتار کرسکتا ہے۔ انگلینڈ میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں آنا جانا لگا رہے گا۔ 4روز بعد واپس آجاﺅں گا۔ ایئرپورٹ پر مانچسٹر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے 3بار نوازشریف کو صفائی پیش کرنے کا موقع دیا۔ جے آئی ٹی نے 3ماہ دیئے۔ نیب نے دوبار طلب کیا لیکن پیش نہ ہوئے۔ نیب کو اپنی ساکھ بہتر بنانے کا موقع ہے امید ہے وہ چوڑوں کوپکڑ لے گی۔ آئندہ چند دنوں میں عوام اچھی خبریں سنیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لینگے۔ نجفی رپورٹ پر قیمت پر باہر لائی جائے گی۔ عید کے نماز پاکستان میں ہی پڑھوں گا۔ مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی تک پاکستان میں ہی رہوں گا۔ اللہ نے چاہا تو ن لیگ کی حکومت آئین کے آرٹیکل 62,63کے ختم کرنے میں ناکام ہوگی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن ہوئے تو گندگی پلٹ آئے گی۔ الیکشن کروڑوں کا کھیل اور سیاست کچھ خاندانوں کےلئے منافع بخش کاروبار ہے۔ رزق حلال کمانے والے اس کرپٹ نظام کے تحت الیکشن میں حصہ لیں تو انکی ضمانتیں ضبط ہو جاتی ہیں اور مافیا ہنستا ہے۔پورے سسٹم کی تطہیر ناگزیر اور ہر سطح پر آئین کے آرٹیکل 62،63 کا نفاذ ضروری ہے ۔نیب جے آئی ٹی ممبران تک رسائی پر توانائیاں خرچ کرنے کی بجائے پانامہ ملزمان کی حاضری یقینی بنائے،کیونکہ کچھ بیمار اور کچھ بیرون ملک فرار ہو نے کےلئے پر طول رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ شریف خاندان نے نیب میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ،کیا کوئی عام آدمی ایسا کرنے کی جرات کر سکتا ہے؟ یہ اداروں کےلئے امتحان کا وقت ہے ایک طرف آئین اور ادارے دوسری طرف مافیا کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے آئین و قانون کے مطابق غیر جانبدارانہ تحقیقات کیں تو مزید کئی رازوں سے پردے اٹھیں گے اور مافیا کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کو اسکی روح کے مطابق نافذ کرنے کےلئے 23دسمبر 2012 کو مینار پاکستان کے سائے میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا تھا،جس میںمذکورہ آرٹیکلز کے نفاذ کی بات کی تھی اور پوری قوم کو ان آرٹیکلز کی اہمیت اور ناگزیریت کے بارے میں آگاہ کیا تھا ۔پھر جنوری 2013 میں لانگ مارچ کیا اور کرپٹ انتخابی پریکٹسز کے خاتمے کےلئے کانفرنسز منعقد کیں ۔60شہروں میں غیر آئینی الیکشن کمشن اور انتخاب کے خلاف دھرنے دئےے ا ور فیئر اینڈ فری الیکشن کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔الحمد اللہ ہماری آئینی جدوجہد کے پونے پانچ سال بعد امانت اور صداقت کا تقاضا کرنیوالے انہی آرٹیکلز کے تحت قوم کی پاکستان کے سب سے بڑے خائن سے جان چھوٹی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے اڑھائی سال میں سوا سو اجلاس منعقد کرنے کے بعد بھی انتخابی اصلاحات کا متفقہ بل ڈرافٹ نہیں ہونے دیا وہ آئندہ بھی نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا یہ آغاز ہے،اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچنا چاہےے ہر چھوٹی بڑی مچھلی سے اسکے اثاثہ جات کی منی ٹریل مانگی جائے اور امانت، صداقت کے آئینی تصور کو امور مملکت کے ہر شعبے میں نافذ کیا جائے ۔ہمیں ایسا پاک صاف اور شفاف جمہوری نظام چاہےے جس میں کوئی اپنی کرسی کو مضبوط کرنے کےلئے ماڈل ٹاﺅن جیسے سانحات برپا نہ کر سکے اور پھر انصاف کے قتل عام کی جرات نہ کر سکے ۔انہوں نے کہاکہ مال روڈ پر 16اگست کے احتجاج کی اہمیت توجہ دلاﺅ نوٹس والی ہے ،اس احتجاج کے ذریعے شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءنے انصاف کے اداروں سے انصاف کی استدعا کی ہے ۔انصاف کےلئے ہر سطح پر جدوجہد میں تیزی لائیں گے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.