Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • "’ٹوٹل ایکلپس آف دی ہارٹ‘ کی مشہور آواز، بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں”
    • کویت کے فضائی دفاعی نظام نے میزائلوں اور ڈرون حملے کو ناکام بنانا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چودھری شجاعت کی ظفر علی شاہ سے ملاقات, اہم معاملہ سامنے آگیا

    By Daily Khabrainاگست 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے نظریاتی مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے سلسلے میں اسلام آباد میں ن لیگ کے رہنما، ممتاز قانون دان اور سابق سنیٹر ظفر علی شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور قومی اداروں کی سلامتی کیلئے ہم چودھری شجاعت حسین کے ساتھ ہیں، وہ سب سے سینئر مسلم لیگی اور محب وطن سیاستدان ہیں جنہیں پاکستان اور قومی اداروں کا بہت درد ہے اور ان کیلئے وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا برا وقت کبھی نہیں دیکھا، مجھے چالیس سال ہو گئے ہیں یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عدلیہ کو اس طرح لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انشاءاللہ ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے ججوں کو خراج تحسین پیش کیا جو اتنے حوصلے اور بڑا دل کر کے ان تمام چیزوں کو برداشت کر رہے ہیں اور بردباری سے کام لے رہے ہیں ورنہ وہ آج بھی چاہیں تو ان تمام لوگوں کو جیل بھیج سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں پاکستانیت رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کروں گا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں چاہئے کہ دوستوں کے ساتھ مل کر بیٹھیں، انہیں اور اپنے بڑوں کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں رہتے ہوئے نہایت دلیری کے ساتھ حق اور سچ کی بات کرتے ہیں، میں نے آج ان سے بات چیت کی ہے ہم اور بھی لوگوں سے ملیں گے کیونکہ موجودہ حکمران ملک کو جس مقام پر لے آئے ہیں دیوالیہ ہونا تو ایک طرف یہ اور چیزوں کی طرف جا رہے ہیں اس لیے ہم لوگ سب سے پہلے پاکستان کیلئے اکٹھے ہو جائیں۔ انہوں نے سید ظفر علی شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میری ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سچائی اور قابلیت سے ہمیں بھی آگاہ کرتے رہیں۔ چودھریشجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے الیکشن بل کی مخالفت کی لیکن ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62-63 میں تبدیلی یا ان کے تحت سزا میں کمی کیلئے وزیرقانون کے پیش کردہ بل کی بھرپور مخالفت کریں گے، یہ چور ہیں تو انہیں ان دفعات سے تکلیف ہو رہی ہے ہمیں اس سے کوئی تکلیف نہیں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اسی آرٹیکل کے تحت 12، 13 ارکان قومی اسمبلی نااہل ہوئے اس وقت تو انہیں ترمیم کرنے کا احساس نہیں ہوا لیکن آج یہ جو کچھ کر رہے ہیں ان کا مقصد اور نیت درست نہیں ہم اس کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ سید ظفر علی شاہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان بڑے بحران سے گزر رہا ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے بطور سینئر اور محب وطن سیاستدان یہ قدم اٹھایا اور گھر سے نکل کر مختلف سیاسی شخصیات باالخصوص مسلم لیگیوں سے مل رہے ہیں، میرے خیال میں ایسا کوئی ہمدرد اور محب وطن سیاستدان ہی کر سکتا ہے اور ان کا یہ احسن اقدام نہایت قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتیں اپنی اپنی ہیں لیکن مسلم لیگیوں میں سب سے زیادہ سینئر اور محب وطن سیاستدان چودھری شجاعت حسین کے کبھی اسلام آباد کبھی کراچی اور کبھی پشاور جانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کے دل میں پاکستان اور پاکستان کے قومی اداروں کا درد ہے، چودھری شجاعت حسین صرف پاکستان کی بات کرتے ہیں اس لیے ہم پاکستان اور ملکی اداروں کی سلامتی کیلئے ان کے ساتھ ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.