لاہور (ویب ڈیسک)ترک صدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پرجوش لہجے میں استقبا ل کیا اور کہا آپ کی آمد میرے لئے مسرت اوراعزاز کا باعث ہے۔پاکستان کو سیاسی ،اقتصادی اور دفاعی طورپر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہے۔آپ کی قیادت میں پنجاب کی تعمیروترقی کا سفر لائق تحسین ہے۔ترکی پاکستان کے ساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھے گا۔توانائی کی فراہمی اوردہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ترک صدر نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔شہباز شریف نے بھی ترکی میں پرتپاک استقبال پر ترک حکومت اورصدر طیب اردوان کا شکریہ اداکیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام کو ترکی کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون نے اس دوستی کو نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے۔پنجاب میں ترکی کے تعاون سے بننے والے منصوبوں نے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے میں مدددی ہے۔ترکی کی قیادت نے اپنے عمل سے عوامی خدمت کی منفرد مثال قائم کی ہے۔ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،ٹرانسپورٹ اورسولر انرجی میں تعاون پر ترکی کے خاص طورپر شکرگزارہیں۔
https://www.facebook.com/ShehbazSharif/videos/1564754880229779/